شکریہ ۔ جنید ملک , نیوز ون ٹی وی
شکریہ ۔شو کت جام , وسیب ٹی وی
شکریہ زاہد واندر ڈسٹرکٹ رپورٹر وسیب ، نیوز ون
شکریہ ۔ زہرا میمو ریل سروسز ٹرسٹ (ZMS) لیہ
سیلاب متا ثرین سے اظہار یکجہتی مہم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زہرا میموریل سروسز کے تعاون سے سیلاب متا ثرین سے اظہار یکجہتی مہم کے سلسلہ میں سیلابی کٹاءو سے ہو نے والے نقصا نات اور بے گھر ہو نے والے متا ثرین کی حا لت زار بارے آ گا ہی اور ڈاکو منٹری رپورٹ بنا نے کے سلسلہ میں نیوز ون ٹی وی کراچی اور وسیب ٹی وی ملتان کے جنید ملک ، شوکت جام اور زاہد واندر پر مشتمل میڈ یا ٹیم نے تحصیل لیہ میں دریا ءے سندھ کے کٹا ءو سے متاثرہ مواضعات کا دورہ کیا
سیلاب متا ثرین سے اظہار یکجہتی کا یہ سفر آج صبح 9.30 بجے یو نین کو نسل بیٹ وساوا شمالی کے مو ضع خان والا میں پتن اٹھ مار سے شروع ہوا اور شام .6.30 بجے شام پتن مو ضع لو ہانچ نشیب پر ختم ہوا ۔۔
اس وقت اٹھ مار پتن پر دریاءی کٹا ءو شدت سے جا ری ہے وہاں مو جود دریاءے سندھ کے کٹا ءو سے متا ثرہ افراد کا کہنا تھا دریاءے سندھ کے کٹاءو نے بستیوں کی بستیاں اجاڑ دی ہیں یہ کٹا ءو کئی سا لوں سے جاری ہے سال 2007 میں بستی منگلہ دریا برد ہو ئی تھی اور ابھی سال 2017 میں بستی کا ٹھیا دریا کے کٹا ءو کا شکار ہو ئی ۔۔۔ دس سال کے اس کٹا ءو میں دریا بردی کا شکار ہو نے والے بے گھر متا ثرہ افراد در بدر ہیں ۔۔
دوران سفر میڈ یا ٹیم کو ایسے مکینوں سے بھی ملنے کا اتفاق ہوا جو دریاءے سندھ کے کٹا ءو سے بے گھر ہو نے کے بعد حفاظتی بندوں پر گارے اور مٹی کے ایک ایک کمرے میں پناہ گزین بنے ہو ءے ہیں ۔ سیلاب متا ثرین کے اپنی مد د آپ کے تحت بناءے ان ایک کمرے کے مکا نوں میں منا سب لیٹرین تک کی سہو لت موجود نہیں ہے جس کی وجہ انسانی فضلہ دریا کے پانی میں حل ہو جاتا ہے اور اسی پانی کو یہ بد قسمت لوگ پینے پر مجبور ہیں .
یہاں ایک اور اندودہناک واقعہ جو میں شیءر کر نا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ کہ جب میڈ یا ٹیم اوٹھ مار پر متا ثرین سے انٹرویو کرنے میں مصروف تھی کہ اسی دوران ایک کشتی جو سواریوں کو لے کر پتن پر آ رہی تھی دریا کے تیز چکر کھا تے پا نی کی منجدھار میں پھنس کر الٹتے الٹے بچی ۔ توازن خراب ہو نے کے سبب کءی افراد جا نور اور ایک مو ٹر سا ءیکل دریا میں گر گءے ، گرنے والے افراد نے بڑی مشکل سے اپنی جان بچا ئی اور جانور اور موٹر ساءیکل کو کئی افراد نے مل کر بڑی مشکل سے دریا کی تیز اور بے قا بو لہروں سے نکا لا ۔
دن بھر کے اس سفر میں کہیں بھی ، کسی بھی جگہ سرکار کے کسی بندے سے ملاقات نہ ہو سکی ارباب اقتدار اور ارباب اختیار کی بے حسی کی یہ داستاں بہر حال ایک معاشرتی المیہ سے کم نہیں ۔
سیلاب متا ثرین سے اظہار یکجہتی مہم کے اس دن بھر کے سفر میں نو جوان سماجی کارکن اور معروف قانون دان عنا ئت اللہ کا شف اور مہر محمد اسلم کلاسرہ بھی ہمارے ساتھ تھے کوٹ سلطان کے نو جوان صحافی جام محمد اشرف نے بھی اس مہم کی کا میابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ تمام دو ستوں کا شکریہ ۔۔