محمود خان اچکزئی کے بے تکے بیان سے نہ صرف کروڑوں پا کستا نیوں کے دل دکھے ہیں بلکہ وطن عزیز بارے ان کی منفی سوچ کا اظہار ہوا ہے
اب پاکستان کی قیمت پر سیاسی بلیک میلنگ کا خاتمہ اور پا کستان بارے اول فول بکنے والوں کا احتساب بھی ہو نا چا ہئے ۔۔ انجم صحرائی
لیہ (صبح پا کستان ) مادر وطن کی ایک ایک انچ پا کستانیوں کی ہے پاکستان بارے اول فول بکنے والے نام نہاد دانشور اور سیاستدان قابل احتساب ہیں پارلیمنٹ اور اعلی عدلیہ ایسے بیانات کا نو ٹس لے ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی دانشور انجم صحرائی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے افغان مہاجرین کو بنیاد بناکر پختونخواہ بارے جو ہرزہ رسائی کی گئی ہے وہ نہ قابل برداشت اور قابل صد مذمت ہے محمود خان اچکزئی کے اس بے تکے بیان سے نہ صرف کروڑوں پا کستا نیوں کے دل دکھے ہیں بلکہ وطن عزیز بارے ان کی منفی سوچ کا اظہار ہوا ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ ایسے حالات میں جب پاکستانی قوم اور شیر دل افواج ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں ایسے بیانات دینے کی کیا وجوہات اور کیا اسباب ہیں ؟ اس تنا ظر میں ایسے بیانات بارے ہماری پار لیمنٹ ، اعلی عدلیہ اور مقتدر اداروں کی طرف سے سنجیدہ رد عمل کے اظہار کی ضرورت ہے ، اب پاکستان کی قیمت پر سیاسی بلیک میلنگ کا خاتمہ اور پا کستان بارے اول فول بکنے والوں کا احتساب بھی ہو نا چا ہئے ۔