گرد و پیش
عفت
کسی بھی انسان کے لیے اس کا گرد و پیش اور ماحول بہت اہمیت کا متقاضی ہوتا ہے ۔فرد سے افراد اور افراد سے معاشرہ وجود پاتا ہے اور درحقیقت معاشرے کے ماحول سے ہی وہاں کے رہنے والوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔لیہ سے قریبا چوبیس کلو میٹر کے فاصلے پہ واقع چوک اعظم جس کی شناخت اور نشانی چوک کے وسط میں موجود مینارِ پاکستان ہے۔

ہر شہر کے رہنے والے لوگ شہر کے وسائل اور حالات کے پیشِ نظر مسائل یا وسائل کے دائرے میں مقید ہوتے ہیں ،چوک اعظم نے گذشتہ بیس سالوں میں کافی ترقی کی ہے ،مجھے اچھی طرح یاد ہیں وہ دن جب ایک چھوٹا سا بازار ہوتا تھا ،اس کے قریب ہی ریت کے ٹیلے تھے جہاں کچھ گھر تھے ان گھروں میں ایک گھر میری ننھیال کا بھی تھا ۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ آبادی بڑھی اور نانا کے گھر کے اردگرد مارکیٹ پھیل گئی اور نانا نے وہ مکان فروخت کر کے محلہ صادق آباد میں گھر لے لیا ۔آبادی کا رخ آگے بڑھتا گیا اور اب چوک اعظم نے ایک ترقی یافتہ شہر کی شکل اختیار کر لی ہے ۔اسکولوں کی بھرمار ہر گلی میں اسکول اکیڈمیز کی بہتات ،کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کالجز بھی موجود ہیں صحت کے معاملے میں بھی پہلے سے بہت ترقی ہوئی لوگوں میں شعور آگیا اوروہ ہر مرض کے اسپیشلسٹ سے رجوع کرنے لگے ۔لہذا اب چوک اعظم میں ہر مرض کا اسپیشلسٹ آپکو مل سکتا ۔سب سدھرا مگر ۔۔۔نہ سدھری تو سڑکوں کی اور محلوں کی گلیوں کی حالت ۔نکاسی کا نامناسب انتظام اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے نکاسی کا مستحسن نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف تعفن اور گندگی کی بھرمار دکھائی دیتی ہے ۔برسات میں تو شہر کی حالت دگرگوں ہو جاتی ۔فتح پور روڈ نیچی ہونے کی وجہ سے پورے شہر کا پانی وہاں جمع ہو جاتا اور سیلاب کا سا منظر پیش کرتا ٹریفک کا گذرنا محال ہو جاتا لہذا آمدورفت میں دشواری ہوتی رکشے والے دگنا کرایہ وصول کر کے گلیوں میں سے گھوم کر سواریوں کو ان کی منزل پہ پہنچاتے گویا اس دن ان کی چاندی ہوتی ۔گلیاں پختہ نہ ہونے کی وجہ سے کیچڑ ہو جاتا جو کئی کئی دن خشک ہونے کا نام نہ لیتا ۔الیکشن کے آغاز پہ ہمارے جراٗت مند ،بیباک اور خدمت کرنے کے دعوے دار لیڈران جب ووٹ لیکر کرسیوں پہ بیٹھ جاتے تو نہ صرف وہ اپنے وعدوں کو بلکہ ووٹرز کو بھی فراموش کر دیتے اور تو کون اور میں کون کی عملی تفسیر دکھائی دیتے تب فنڈ کی رقم ہضم کر کے ڈکار تک نہ لی کے مصداق نظر آتے ۔تب اہل چوک اعظم پہ پول کھلتا کہ ہم نے کیا کر دیا مگر افسوس ہم ہر بار ان پہ اعتبار کر کہ دھوکا کھاتے ہیں ۔میرا ذاتی فہم کہتا ہے کہ اگر اربابِ اختیار اس پہ توجہ دیں تو سب ٹھیک ہو سکتا نکاسی کا نظام بہتر بنایا جائے اور گلیوں کو پختہ کیا جائے تو کم سے کم گندگی سے تو نجات مل سکتی ہے۔
نیچی سڑکوں کو اونچا اور دو رویہ بنانے سے ٹریفک کے حادثات میں کمی کی جا سکتی اور شہر کا حسن بڑھ سکتا ۔بڑے شہروں پہ تو حکومت توجہ دیتی اور چھوٹے شہروں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔اور یہ ایک نامناسب فعل ہے برابری کا توازن ہی معاشرے میں خوب صورتی پیدا کرتا ۔خواہ وہ سہولیات کی ہو یا ضروریات کی سب کو ساتھ لے کہ چلا جائے تو ہم ترقی کی طرف گامزن ہو سکتے درحقیقت دیکھا جائے تو جنوبی پنجاب میں لیہ کا ایک مقام ہے خواندگی کی شرح کے لحاظ سے بھی لیہ ایک مقام رکھتا ہے ۔چوک اعظم میں مستقبل کے کئی ڈاکٹر ،انجینئر،مصنف ،اور دیگر اہلِ فنون نمو پا رہے ہین ۔جو ملکی ترقی میں ہمقدم ہونگے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بنیادی مسائل پہ توجہ دی جائے ۔منتخب نمائندگان ایمانداری سے اپنے شہر کے لیے کام کریں تاکہ مسائل میں کمی اور وسائل میں کشادگی ہو ۔۔۔۔۔۔