• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جگ، جگ جیو راجہ جی .تحریر: ریاض بھٹی

webmaster by webmaster
دسمبر 28, 2019
in کالم
0
جھوکا ں تھیسن آباد ول  … تحریر . ریاض بھٹی

گلاب چہرہ، روشن آنکھیں، دبیز و متین مسکراہٹ کے ساتھ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر ا نور نے رواں ہفتہ نظامت تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کا غیر روایتی دورہ کیا. یہ غیر روایتی دورہ یوں تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ڈیرہ میں آمد گزشتہ تین چار ماہ سے متوقع تھی لیکن بے پناہ مصروفیات کے باعث پروگرام بار بار تبدیل ہوتا رہا. دم شکر وہ تشریف لے آئے اور صد شکر کہ ان کی آمد کے طفیل ہمارے محبوب سیکرٹری نے بھی ہمیں شرف ملاقات بخشا. عام طو ر پر ہماری سیکرٹری صاحبان یعنی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہان اپنی غیر معمولی کمٹ منٹس کے سبب ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں. بہر طور

وہ آئے گھر میں ہمارے،خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو، کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں……

راجہ صاحب کی قدم رنجائی پر اہل نظامت تعلقات عامہ نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی دورہ تھا کیونکہ اس سے قبل ان کے کسی پیشرو نے ایسی کوئی روایت نہیں چھوڑی. یہ راجہ جی کا امتیاز ہے کہ وہ نئے ا چھوتے اور خوش رنگ انداز سے کار سرکارانجام دے رہے ہیں. انہیں تجربات کرنا اچھا لگتا ہے خاص طو رپر ا یسے تجربات کہ جن میں

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے
درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے……

وزیر اعلی کی آمد قیام اور روانگی تک کے انتظامی امور جہاں سرکار کے دیگر سینئر افسران سرانجام دے رہے تھے وہاں سیکرٹری اطلاعات نے لمحہ، لمحہ کی خبر سے میڈیا کو باخبر رکھا. میڈیا کو باخبر رکھنا ہی تو عوام کو باخبر رکھنا ہے اگر ہم یہ کہیں کہ اس باخبری میں خبریت سے زیادہ آگاہی تھی تو بے جا نہ ہو گا کہ گزشتہ حکومتوں نے تین چار دہائیوں کے دوران میڈیا میں جو دہائی ڈال رکھی تھی جس میں رنگ برنگ اور بدرنگ کے پھوکے اور کھوکھلے نعروں کے ڈھول بجائے جا رہے تھے. اس کے مقابلے میں عثمان بزدار نے نہایت ہی وضعدارانہ طرز حکومت و حکمت اختیار کیا ہوا ہے. اب کسی دورہ پر کم ہی ہوا ہے کہ وزیر اعلی پانچ دس افسران کا صبحانہ، ظہرانہ، عصرانہ یا عشائیہ کریں. ان کی ضیافت نہایت سادہ ہوتی ہے دعوتوں اور استقبالوں کی بجائے وہ اپنی تمام تر توانائی خدمت عوام پر صرف کرتے ہیں ان کی طرف سے اٹھائے جانے والے لاتعدادفلاحی اقدامات بارے کسی اور دن آپ کو کھل کر بتائیں گے.

ویسے تو زیادہ کھلنا بھی اچھانہیں. بس ہولے، ہولے آپ کو یہ بتائے دے رہے ہیں کہ سادگی کا جو کلچر اپنایاگیا ہے اس کے اثرات و ثمرات آپ وزارت اطلاعات و ثقافت میں دیکھ سکتے ہیں جس نے محض ڈیڑھ سال کے عرصے میں کروڑ وں روپے اشتہاری اخراجات بچا کر قومی خزانہ کے تحفظ میں اپنا حصہ پورا، پورا ادا کردیاہے.

راجہ جہانگیر انورسیکرٹری اطلاعات و ثقافت ہونے کے باوجود نمود و نمائش کے قائل نہیں ہیں. نہایت خاموشی کے ساتھ اپنے ٹیم ممبران کی خبرگیری کرتے رہتے ہیں. اس ٹیم میں سرکاری، صحافتی، ادبی، فنکار و دستکاربرادری سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد شامل ہیں مجھے یاد ہے کہ دو سال قبل ہمارے دفتر کے مقالہ نگار منصور احمد خان سکھانی کی ناگہانی موت کے موقع پر انہو ں نے فوری طور پر اپنی جیب سے ایک معقول رقم مرحوم کی بیوہ او ربچوں کیلئے بھجوائی تھی اور ساتھ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ منصور کی ترقی جو اس وقت آخری مراحلہ پر تھی وفات کے بعد بھی ضرور کریں گے. راجہ صاحب کی مصروفیات تو ہیں ہی، ہم بھی بھول گئے. آج جب قلم سنبھالا تو یاد آیا کہ ہم روح منصور کے مقروض ہیں سو ہم اپنا فرض ان سطروں میں ادا کیے دیتے ہیں. تازہ چٹھی بطرف سرکار روانہ کر دی ہے اس کامل یقین کے ساتھ کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر صاحب کے توسط سے سیکرٹری محترم اس کار خیر کو مکمل کردیں گے.
چلیے! اب چند جملے تشکر و تحسین کے ساتھ اس جذبہ بے مثال کو سلام شوق کہ نوکری او رنمائندگی کا واضح فرق راجہ جہانگیر انور نے نہایت خوبصورتی و مہارت کے ساتھ ہم پر واضح کیا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے میں عزت وتکریم ہے اور لمحہ موجود کے تقاضوں میں کچھ نیا پن جو روایتی و غیر روایتی قدروں کے بین، بین، قدم در قدم آگے بڑھتا رہنا چاہیئے جبکہ یہاں مدت تک حال یہ تھا کہ
خود فریبی سی خود فریبی ہے

پاس کے ڈھول بھی سہانے لگے
اور
لوگ اپنے دیئے جلانے لگے…

اگلے مصرع کے مطابق ہم نے داغ دل نہیں جلانا کیونکہ ہم نے تو اب کی بار گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے.
جگ، جگ جیو راجہ جی…. ہم آپ کی رہنمائی میں خدمت ملک و ملت کرتے رہیں گے. اس موقع پر ہمارے ساتھی عمران اسلم اور غیر سرکاری رفیق طور خان بزدار کا طرز عمل نہایت قابل تعریف رہا.ان کیلئے بھی محبت و اخلاص کے گلاب حاضر ہیں

bhatticolumnist99@gmail.com

Tags: column by riyaz bhatti
Previous Post

راجن پور۔”قیمت پنجاب ایپلیکیشن“ پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی

Next Post

لیہ ۔ صحافی کے گھر پر دھاوا، سب انسپکٹر ذیشان اور کا نسٹیبل ارشاد کومعطل ، 36 مردو خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج

Next Post
لیہ ۔ صحافی  کے گھر پر دھاوا،  سب انسپکٹر ذیشان اور کا نسٹیبل ارشاد کومعطل ، 36 مردو خواتین کے  خلاف ایف آئی آر درج

لیہ ۔ صحافی کے گھر پر دھاوا، سب انسپکٹر ذیشان اور کا نسٹیبل ارشاد کومعطل ، 36 مردو خواتین کے خلاف ایف آئی آر درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
گلاب چہرہ، روشن آنکھیں، دبیز و متین مسکراہٹ کے ساتھ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر ا نور نے رواں ہفتہ نظامت تعلقات عامہ ڈیرہ غازیخان کا غیر روایتی دورہ کیا. یہ غیر روایتی دورہ یوں تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ڈیرہ میں آمد گزشتہ تین چار ماہ سے متوقع تھی لیکن بے پناہ مصروفیات کے باعث پروگرام بار بار تبدیل ہوتا رہا. دم شکر وہ تشریف لے آئے اور صد شکر کہ ان کی آمد کے طفیل ہمارے محبوب سیکرٹری نے بھی ہمیں شرف ملاقات بخشا. عام طو ر پر ہماری سیکرٹری صاحبان یعنی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہان اپنی غیر معمولی کمٹ منٹس کے سبب ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں. بہر طور

وہ آئے گھر میں ہمارے،خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو، کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں......

راجہ صاحب کی قدم رنجائی پر اہل نظامت تعلقات عامہ نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی دورہ تھا کیونکہ اس سے قبل ان کے کسی پیشرو نے ایسی کوئی روایت نہیں چھوڑی. یہ راجہ جی کا امتیاز ہے کہ وہ نئے ا چھوتے اور خوش رنگ انداز سے کار سرکارانجام دے رہے ہیں. انہیں تجربات کرنا اچھا لگتا ہے خاص طو رپر ا یسے تجربات کہ جن میں

رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے درد پھولوں کی طرح مہکے اگر تو آئے......

وزیر اعلی کی آمد قیام اور روانگی تک کے انتظامی امور جہاں سرکار کے دیگر سینئر افسران سرانجام دے رہے تھے وہاں سیکرٹری اطلاعات نے لمحہ، لمحہ کی خبر سے میڈیا کو باخبر رکھا. میڈیا کو باخبر رکھنا ہی تو عوام کو باخبر رکھنا ہے اگر ہم یہ کہیں کہ اس باخبری میں خبریت سے زیادہ آگاہی تھی تو بے جا نہ ہو گا کہ گزشتہ حکومتوں نے تین چار دہائیوں کے دوران میڈیا میں جو دہائی ڈال رکھی تھی جس میں رنگ برنگ اور بدرنگ کے پھوکے اور کھوکھلے نعروں کے ڈھول بجائے جا رہے تھے. اس کے مقابلے میں عثمان بزدار نے نہایت ہی وضعدارانہ طرز حکومت و حکمت اختیار کیا ہوا ہے. اب کسی دورہ پر کم ہی ہوا ہے کہ وزیر اعلی پانچ دس افسران کا صبحانہ، ظہرانہ، عصرانہ یا عشائیہ کریں. ان کی ضیافت نہایت سادہ ہوتی ہے دعوتوں اور استقبالوں کی بجائے وہ اپنی تمام تر توانائی خدمت عوام پر صرف کرتے ہیں ان کی طرف سے اٹھائے جانے والے لاتعدادفلاحی اقدامات بارے کسی اور دن آپ کو کھل کر بتائیں گے. ویسے تو زیادہ کھلنا بھی اچھانہیں. بس ہولے، ہولے آپ کو یہ بتائے دے رہے ہیں کہ سادگی کا جو کلچر اپنایاگیا ہے اس کے اثرات و ثمرات آپ وزارت اطلاعات و ثقافت میں دیکھ سکتے ہیں جس نے محض ڈیڑھ سال کے عرصے میں کروڑ وں روپے اشتہاری اخراجات بچا کر قومی خزانہ کے تحفظ میں اپنا حصہ پورا، پورا ادا کردیاہے. راجہ جہانگیر انورسیکرٹری اطلاعات و ثقافت ہونے کے باوجود نمود و نمائش کے قائل نہیں ہیں. نہایت خاموشی کے ساتھ اپنے ٹیم ممبران کی خبرگیری کرتے رہتے ہیں. اس ٹیم میں سرکاری، صحافتی، ادبی، فنکار و دستکاربرادری سے تعلق رکھنے والے سبھی افراد شامل ہیں مجھے یاد ہے کہ دو سال قبل ہمارے دفتر کے مقالہ نگار منصور احمد خان سکھانی کی ناگہانی موت کے موقع پر انہو ں نے فوری طور پر اپنی جیب سے ایک معقول رقم مرحوم کی بیوہ او ربچوں کیلئے بھجوائی تھی اور ساتھ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ منصور کی ترقی جو اس وقت آخری مراحلہ پر تھی وفات کے بعد بھی ضرور کریں گے. راجہ صاحب کی مصروفیات تو ہیں ہی، ہم بھی بھول گئے. آج جب قلم سنبھالا تو یاد آیا کہ ہم روح منصور کے مقروض ہیں سو ہم اپنا فرض ان سطروں میں ادا کیے دیتے ہیں. تازہ چٹھی بطرف سرکار روانہ کر دی ہے اس کامل یقین کے ساتھ کہ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر صاحب کے توسط سے سیکرٹری محترم اس کار خیر کو مکمل کردیں گے. چلیے! اب چند جملے تشکر و تحسین کے ساتھ اس جذبہ بے مثال کو سلام شوق کہ نوکری او رنمائندگی کا واضح فرق راجہ جہانگیر انور نے نہایت خوبصورتی و مہارت کے ساتھ ہم پر واضح کیا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ کام کرنے میں عزت وتکریم ہے اور لمحہ موجود کے تقاضوں میں کچھ نیا پن جو روایتی و غیر روایتی قدروں کے بین، بین، قدم در قدم آگے بڑھتا رہنا چاہیئے جبکہ یہاں مدت تک حال یہ تھا کہ خود فریبی سی خود فریبی ہے

پاس کے ڈھول بھی سہانے لگے اور لوگ اپنے دیئے جلانے لگے...

اگلے مصرع کے مطابق ہم نے داغ دل نہیں جلانا کیونکہ ہم نے تو اب کی بار گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے. جگ، جگ جیو راجہ جی.... ہم آپ کی رہنمائی میں خدمت ملک و ملت کرتے رہیں گے. اس موقع پر ہمارے ساتھی عمران اسلم اور غیر سرکاری رفیق طور خان بزدار کا طرز عمل نہایت قابل تعریف رہا.ان کیلئے بھی محبت و اخلاص کے گلاب حاضر ہیں

bhatticolumnist99@gmail.com

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.