• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تعلیمی پالیسیوں اور عملی اقدامات سے صوبہ میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے . برین آف ڈی جی خان کے پوزیشن ہولڈرز میں کیش ایوارڈ ، گولڈ میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے میئر شاہد حمید چانڈیہ کا خطاب ، تقریب سے وزیر اعلی پنجاب کے مشیر میر مرزا تالپور ، ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد ، ڈائریکٹر کالجزڈاکٹر پروفیسر الطاف حسین، پروفیسر مظہر حسین گشکوری، پروفیسر سجاد حسین ، چودھری محمد اظہر،کرنل(ر) محمد اعجاز ملک ، طاہرہ کلثوم ، سرور اسماء بتول ، کرنل محمد قطب ، پروفیسر محمد ایوب فاروقی نے بھی خطاب کیا

webmaster by webmaster
مارچ 24, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تعلیمی پالیسیوں اور عملی اقدامات سے صوبہ میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے . برین آف ڈی جی خان کے پوزیشن ہولڈرز میں کیش ایوارڈ ، گولڈ میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے میئر شاہد حمید چانڈیہ کا خطاب ، تقریب سے   وزیر اعلی پنجاب کے مشیر میر مرزا تالپور ، ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد ، ڈائریکٹر کالجزڈاکٹر پروفیسر الطاف حسین، پروفیسر مظہر حسین گشکوری، پروفیسر سجاد حسین ، چودھری محمد اظہر،کرنل(ر) محمد اعجاز ملک ، طاہرہ کلثوم ، سرور اسماء بتول ، کرنل محمد قطب ، پروفیسر محمد ایوب فاروقی نے بھی خطاب کیا

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) میئر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان شاہد حمید چانڈیہ نے کہا ہے کہ نیا ٹیلنٹ ہمارا مستقبل اور ملک کی پہچان ہے جس نے آگے چل کر ملک کی ترقی میں اپنا کردارادا کرناہے. ڈیرہ کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجودہے . انہیں مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں . طلبہ میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے برین آف ڈی جی خان جیسے مقابلوں کا انعقاد اچھا اقدام ہے جس سے طلباؤطالبات کو اپنی ذہنی وتخلیقی صلاحیتوں کو آزمانے کا موقع ملا ہے .انہوں نے ان خیالات کااظہار آج پنجاب گروپ آف کالجز کے سبزہ زار میں برین آف ڈی جی خان کے پوزیشن ہولڈرز میں کیش ایوارڈ ، گولڈ میڈل تقسیم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر میر مرزا تالپور ، ڈپٹی میئر شیخ اسرار احمد ، ڈائریکٹر کالجزڈاکٹر پروفیسر الطاف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مظہر حسین گشکوری، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین ، پرنسپل ڈی پی ایس چودھری محمد اظہر ، پرنسپل سینٹر آف ا یکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کرنل(ر) محمد اعجاز ملک ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1مسز طاہرہ کلثوم ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرور اسماء بتول ، کرنل محمد قطب ، سابق پرنسپل پروفیسر محمد ایوب فاروقی کے علاوہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں، اساتذہ ، والدین اور طلباؤطالبات نے شرکت کی . میئر شاہد حمید چانڈیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تعلیمی پالیسیوں اور عملی اقدامات سے صوبہ میں خواندگی کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے . میرٹ کی بالادستی پر سختی سے عملدرآمد کرانے سے ذہین طلباؤطالبات کو اپنی صلاحیتوں کوآزمانے کے مواقع مل رہے ہیں .ان کی تعلیم دوستی نے معیار تعلیم کو اتنا بلند کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی مشیر وزیر اعلی میر مرزا تالپور نے پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مزیدمحنت کر کے اپنے ملک کے ساتھ ادارہ اور شہر کا نام روشن کریں گے . ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب گروپ آف کالجز کی طرف سے برین آف ڈی جی خان کے مقابلے کا انعقاد اچھا اقدام ہے ایسے ہونہار طالب علم جو اپنے تعلیمی اداروں میں صرف متعارف تھے انہیں اس مقابلے میں حصہ لینے کا فراہم کیا اور وہ اپنی قابلیت اور ذہانت سے ونر قرار پائے .ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز رانا کامران ستار نے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ پنجاب کالج واحد تعلیمی ادارہ ہے جو طلباؤطالبات کی نہ صرف نصابی بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں پر زور دیتاہے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں . برین آف ڈی جی خان کا مقابلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے . تقریب کے آخر میں میئر شاہد حمید چانڈیہ ،میر مرزا تالپور ،ڈاکٹر ا لطاف حسین اور پرنسپل ادارہ کامران ستار نے برین آف ڈی جی خان کے مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی شیخ زید نیو ویژن سکول چوٹی کی طالبہ ماورا زاہد کو گولڈ میڈل ، 30ہزار روپے کیش انعام اور شیلڈ ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے سکالرز بوائز سکینڈری سکول ڈیرہ غازیخان کے طالب علم محمد عزیر کو سلور میڈل ، 20ہزار روپے کیش ا نعام اور شیلڈ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سنٹر آف ایکسی لینس گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کےطالب علم انس فاروق کو سلور میڈل اور دس ہزار روپے کیش انعام دیا . میئر نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ماورا زاہد کو ا پنی جیب سے بھی پانچ ہزار روپے دیئے . پنجاب گروپ آف کا لجز کی طرف سے بہترین نتائج دینے والے تعلیمی اداروں کے سربراہوں میں خصوصی انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ میئر ، ڈپٹی میئر ، مشیر وزیر اعلی اور ڈائریکٹر کالجز کو خصوصی شیلڈز دی گئیں .

Tags: dgkhan news
Previous Post

چوک اعظم۔شہری اتحاد کی تقریب حلف برداری ۔منتخب عہدیداران سے ریٹائرڈ ٹیچر عبدالسلام علوی اور ریٹائرڈ ٹیچر مہر وارث ہرل نے حلف لیا ۔تقریب سے نو منتخب صدر محمد عمر شاکر ڈی ایس پی سرکل چوبارہ مہر واجد علی بھروانہ آرگنائزر ڈاکٹر مختیار جنرل سیکرٹری حافظ فیصل گورایہ چئیرمین مجلس عاملہ اور ملک مزمل تھہیم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا

Next Post

کروڑ لعل عیسن ۔ یوم پا کستان کی خوشی میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام قرعہ اندازی ، دو تاجروں کو عمرے کے ٹکٹ اور ایک کو موٹر سائیکل کا انعام ملا ۔

Next Post
کروڑ لعل عیسن ۔ یوم پا کستان کی خوشی میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام قرعہ اندازی ،  دو تاجروں کو عمرے کے ٹکٹ اور ایک کو موٹر سائیکل کا انعام ملا ۔

کروڑ لعل عیسن ۔ یوم پا کستان کی خوشی میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام قرعہ اندازی ، دو تاجروں کو عمرے کے ٹکٹ اور ایک کو موٹر سائیکل کا انعام ملا ۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
First Page

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

by webmaster
دسمبر 6, 2023
0

خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...

Read more
پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

مئی 12, 2023
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.