چوک اعظم(صبح پا کستان)چوک اعظم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر رقم وموبائل فون داؤپر لگاکر جواء کھیلنے والے 13اشخاص کو گرفتارکرلیا ۔ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں امن وامان کے قیام کے ساتھ غیراخلاقی جرائم میں ملوث اشخاص کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف 2الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اورملزمان سے داؤپرلگائی گئی رقم اورموبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لیے گئےہیں۔
موجودہ غیر منصفانہ نظام کو دفن کیے بغیر تر قی ممکن نہیں ۔ شہباز شریف
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کودفن کیے بغیر ترقی...
Read more