• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کا سنٹرل جیل ڈیرہ کا دورہ ، صوبائی وزیر کے جیل پہنچنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز ،سپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف اقبال نے ان کا استقبال کیا اورجیل کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، قیدیوں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت سات نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ،صوبائی وزیر نے اسیران کو فنی تعلیم کیلئے ٹیوٹا کے اشتراک سے ٹیکنیکل و ٹریننگ سنٹر کا افتتاح اور ٹیوٹا کی طرف سے تین ماہ دورانیہ کے پہلے سمسٹر کے کامیاب 106اسیران میں اسناد بھی تقسیم کیں.

webmaster by webmaster
مارچ 13, 2017
in جنوبی پنجاب
0

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں میں اسیران کو ان کی صلاحیت کے مطابق فنی تعلیم دینے کے منصوبے کا آغاز کر د یاگیا ہے پہلے مرحلے میں سینٹرل جیلو ں میں قیدیوں کو کمپیوٹر ، ٹیلرنگ ، ہوم اپلائنسز ، الیکٹریشن ، پلمبرنگ ، کاج وا وورلاک کی تین ماہ کے دورانیہ کی تربیت دی جائے گی . اس اقدام کا مقصد خواتین و مرداسیران کو رہائی کے بعد اپنے کنبہ کی کفالت کیلئے معاشی طور پر کارآمد بنانا ہے .ان کورسز میں شمولیت کرنے والے اسیران کو ٹیوٹا کی طرف سے اسناد دی جائیں گی . اسناد حاصل کرنے والے اسیران بعد ازرہائی اپنا ذریعہ معاش شروع کرنے کیلئے 20ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ حاصل کر سکیں گے اس مقصد کیلئے ٹیوٹا کا مختلف انڈسٹریز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے . جیل وارڈنز کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن کیلئے سمری حکومت پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں وارڈن کو بنیادی سکیل پانچ کی بجائے سات ، ہیڈوارڈن کو سات کی بجائے نو اور چیف وارڈن کو نو کی بجائے سکیل 11دینے کی سفارش کی گئی ہے .ا نہو ں نے یہ بات سنٹر ل جیل ڈیرہ غازیخان میں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے افتتاح کے بعد فنی تربیت مکمل کرنے والے 106اسیران میں سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.انہوں نے کہاکہ ٹیوٹا کے تربیت یافتہ اسیران کا نام ویب سائیٹ پر اپ ڈیٹ کیاجائے گا. متعلقہ انڈسٹری کو جیسے باہنر افراد کی ضرورت ہو گی وہ ان رہائی پانے والے اسیران سے خود رابطہ کر کے انہیں روزگار فراہم کرے گی. پنجاب حکومت نے فنی اور تیکنیکی شعبے میں ترقی کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے. اس خصوصی ہدف کی تکمیل میں وہ خود اور آئی جی جیل خانہ جات ٹیوٹا کے ساتھ مشترکہ طور پر مصروف عمل ہیں.بہتر نتائج کیلئے کورسز کا دورانیہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی مشاورت سے تین ماہ سے چھ ماہ تک بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں . بعدازاں صوبائی وزیر نے جیل میں سات نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جن میں اسیران کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا ، 120جیل وارڈرز کیلئے سنگل وارڈ ڈبل سٹوری رہائش کی تعمیر ، ملازمین کیلئے 28 فیملی کوارٹرز کی تعمیر ، قالین و نوار سازی شیڈ کی تعمیر، خواتین وارڈ کی توسیع شامل ہیں جن پر مجموعی طو رپر 12کروڑ روپے خرچ ہوں گے. صوبائی وزیر نے کہا کہ جو منصوبے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں ان کیلئے فنڈز جلدفراہم کیے جائیں گے. انہو ں نے محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی تعمیر میں معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنائیں اور انہیں جون2017سے پہلے مکمل کریں. جیل کے دورہ کے دوران ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز ، سپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف اقبال ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس محمد اسدطارق ، محمد علی خاکوانی ، ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور، ڈسٹرکٹ منیجر ٹیوٹا خورشید احمد چوہان ، اسسٹنٹ منیجر جمیل احمد طیب ، پرنسپل مدثر نواز صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے . قبل ازیں صوبائی وزیر کے جیل پہنچنے پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن ملک شوکت فیروز ،سپرنٹنڈنٹ جیل جام آصف اقبال نے ان کا استقبال کیا اور. جیل کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی.

Tags: DG khan news
Previous Post

چوک اعظم۔ شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے ہم کسی کو بھی اپوزیشن نہیں سمجھتے ،بجٹ میں حکومتی و غیر حکومتی ارکان کو مساوی فنڈز دیے ہیں۔چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں

Next Post

لیہ ۔حضرت سید عنایت شا ہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر چادر پو شی ، اولیائے کرام نے دنیا میں رشد و ہدایت کی روشنی پھیلائی،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.