• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ۔ وزیر اعظم کے ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت مالی سال 2016-17کی سکیموں کیلئے دو ارب 40کروڑ روپے مختص ، ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔کمشنر اللہ رکھا انجم

webmaster by webmaster
مارچ 9, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان ۔ وزیر اعظم کے ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت مالی سال 2016-17کی سکیموں کیلئے دو ارب 40کروڑ روپے مختص ، ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔کمشنر  اللہ رکھا انجم

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں وزیر اعظم کے ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت مالی سال 2016-17کی سکیموں کیلئے دو ارب 40کروڑ روپے مختص کر کے ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں ہر حلقہ کیلئے علیحدہ فنڈز مختص کیے گئے ہیں . رکن قومی اسمبلی دس کروڑ روپے او ر رکن صوبائی اسمبلی پانچ کروڑ روپے تک کی سکیمیں دے سکتے ہیں تاہم پہلے سے منظور، مکمل ، زیرتعمیر اور کاغذوں میں مکمل ظاہر ہونے والی سکیموں کو شامل نہیں کیا جائے گا. ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے قومی و صوبائی حلقوں سے ایک ارب 92کروڑ 48لاکھ روپے کے ابتدائی تخمینہ سے 737سکیمیں تجویز کر دی گئی ہیں . یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی . کمشنر نے کہاکہ فنڈز جون 2017تک خرچ کرنے ہوں گے . تجویز کردہ سکیموں کی ترجیحات ، تخمینہ ، فزیبلٹی سٹڈی اور دیگر ضروری کارروائی 14مارچ تک مکمل کر کے کمشنر آفس کو بھجوائی جائے . منظوری کے دیگر مراحل کیلئے سکیمیں 15مارچ تک صوبائی پلاننگ و ڈویلپمنٹ محکموں کو بھجوائی جائیں گی . کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ اراکین اسمبلی اور متعلقہ محکموں کے سربراہان سکیموں کی ترجیحات اور تکمیل کی حتمی تاریخ تحریری صورت میں جمع کرائیں گے جس کے بعد متعلقہ سکیموں کیلئے مزید فنڈز نہیں دیئے جائیں گے اور دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل منصوبوں کو مکمل کرایاجائے گا. کمشنرآفس کی طرف سے متعین کردہ افسران سکیموں کی نگرانی کریں گے . اجلاس کو بتایاگیاکہ بجلی ، گیس ، سوشل ، میونسپل اور ا نفراسٹرکچر سیکٹرز کے تحت تعلیمی اداروں اورمراکز صحت کی اپ گریڈیشن ، پہلے سے موجود متذکرہ پانچ سیکٹرز کی عمارتوں کی از سر نو تعمیر ، ڈرین ، سولنگ ، ٹف ٹائلز ، پل ، سیوریج ، واٹر سپلائی ، روڈز کی تعمیر ، مرمت و بحالی کی سکیمیں تجویز کی جاسکتی ہیں . اجلاس میں ایم این اے حفیظ دریشک ، اراکین اسمبلی کے نمائندے ملک سلیمان ہنجرا ، عمران شاہ، رضوان خان کے علاوہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس اظفر ضیاء ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس وسیم اختر جتوئی ، ایس ای پراونشل ہائی و بلڈنگز شفاقت حسین کے علاوہ ڈویژن بھر سے متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے .

Tags: dg khan
Previous Post

لیہ ۔ ڈی پی او آفس ہال کو منشیات فروش گینگ کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے سب انسپکٹر مشتاق احمد شاہ کے نام سے منسوب کر دیا گیا ،شہید سب انسپکٹرکی بیٹی نے ربن کاٹا مشتاق احمد شہید میس ہال کا افتتاح کیا ،شہدائے پولیس کو عقیدت اور محبتوں کے پھول پیش کرتے ہیں ۔ ڈی پی او

Next Post

Imran Khan urges NA speaker to revoke membership of Javed Latif

Next Post
Imran Khan urges NA speaker to revoke membership of Javed Latif

Imran Khan urges NA speaker to revoke membership of Javed Latif

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
First Page

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

by webmaster
دسمبر 6, 2023
0

خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...

Read more
پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

مئی 12, 2023
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.