لیہ(صبح پا کستان) ضلع لیہ میں جاری انسداد ملاوٹ مہم کے دوران ناقص وغیر معیاری ہلدی،مرچ ،کیچپ استعمال کرنے اورپاپڑ وسپائسی ، سوہن حلوہ فروخت کرنے پر فوڈ انسپکٹرز محمد سلیمان تنویر اور عثمان منیر بخاری نے ہوٹل مینجرمہر فضل کو ناقص و مضر صحت ہلدی ،سرخ مرچ ،کیچپ استعمال کرنے پر سعید، غلام سبحانی کو مضرصحت سوہن حلوہ بنانے و فروخت کرنے اور سجاد حسین کو ناقص پاپڑ و سپائسی فروخت کرنے پر تھا نہ سٹی لیہ میں مقدمات درج کروا کے گرفتار کر لیا گیا ۔اسی طرح فوڈ انسپکٹر عابد کلیارنے محلہ حافظ آباد میں محمد افضل آئس کریم ڈیلر کو ناقص میٹریل سے آئس کریم بنانے پر کارخانہ سیل کردیا اور نیسلے ملک کولیکشن سنٹر ،اینگروملک پوائنٹ ،حبیب ملک اور ریاض ملک پوائنٹ سے دووھ کے سیمپل حاصل کرکے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوائے دیئے گئے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more