لیہ(صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے۔پتنگ اُڑانے اور اس کا کارو بار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے دھاتی ڈور اور پتنگ تیار کرنے اور فروخت کرنے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کا سامان ضبط کرکے انہیں حراست میں لیاجائے۔
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ
اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز...
Read more