لیہ(صبح پا کستان) پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدرعلامہ عبدالرشید رضوی ، سٹی صدرلیہ مولانامشتاق احمدنقشبندی،راناشکیل احمدقادری، محمدرمضان رضوی، ملک آصف جکھڑ،راناخرم، احسن علی نور اوردیگرکارکنان پاکستان سنی تحریک ودیگرشہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافرگاڑیوں میں ویڈیوچلانے پرسختی سے پابندی لگائی جائے۔انہوں نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹ بسوں میں ویڈیوپراخلاق سوزانڈین فلمیں اورگانے دکھاکرنوجوان نسل کے اخلاق کوتباہ کیاجارہا ہے۔ان بسوں میں خواتین بھی سفرکرتی ہیں۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ مسافرٹرانسپورٹ بسوں سے ٹی وی فوری طورپراتاری جائیں۔
ترکیہ اور میں شدید نوعیت کا زلزلہ ، مجموعی اموات 1472 ہو گئیں
ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس سے مجموعی اموات 1472 ہو گئیں...
Read more