• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔لیہ سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصو بوں کی منظوری ، 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے

webmaster by webmaster
جنوری 27, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔لیہ سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ترقیاتی منصو بوں کی منظوری ، 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)فورٹ منروکمپلیکس سمیت ڈیرہ غازیخان او رلیہ اضلاع میں چار ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے جن پر 19کروڑ 87لاکھ روپے خر چ کیے جائیں گے . منصوبوں کی منظوری کمشنر محمد یثرب کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی . اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ڈیرہ غازیخان کی چاردیواری کے حوالے سے سروے کر کے تخمینہ لگانے اور آئندہ مالی سال کی اے ڈی پی میں سکیم شامل کرنے کیلئے سفارشات بھیجنے کی منظوری دی گئی . ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں ڈیرہ غازیخا ن شہر کی واٹر سپلائی و سیوریج کی بحالی کے دو منصوبوں کو فنی ماہرین کی سفارشاتی رپورٹ تک موخر کرنے کا فیصلہ کیاگیا. اجلاس میں جن ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کے اناری مقام پر فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس ، رہائشی کالونی اور دس ایکڑ رقبہ خریدنے کی منظوری دی گئی جس پر تقریبا سات کروڑ 54لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے . اسی طرح فورٹ منرو میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جس پر سات کروڑ 16لاکھ 20ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے. اجلا س میں ٹبی دستیاں تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں دیہی سیوریج و ڈرینج سکیم کی بھی منظوری دی گئی جس پر ایک کروڑ 18لاکھ 64ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے. ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے بی ایچ یو 110ٹی ڈی اے لیہ کی آر ایچ سطح تک اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی جس پر چار کروڑ روپے خر چ کیے جائیں گے.
ڈیرہ غازیخان کی پہلے سے موجود واٹر سپلائی اور سیوریج سکیموں کا معائنہ کرنے ، میونسپل کارپوریشن سے معلومات کا حصول اور دیگر فنی رپورٹ کیلئے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس اظفر ضیاء کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ایس ای انہار پراجیکٹ سرکل ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ، متعلقہ اراکین اسمبلی ؍ میونسپل کارپوریشن کا نمائندہ شامل ہو گا. کمیٹی 30جنوری تک رپورٹ پیش کرے گی . کمشنر محمد یثرب نے کہا کہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں پی سی سی فلورنگ کی بجائے ٹف ٹائلز کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے . سیوریج اور ڈرینج کے منصوبوں میں پانی کی نکاسی اور ڈسپوزل کا انتظام ہونا چاہیئے. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ فورٹ منرو کو جنوبی پنجاب سمیت ملک کیلئے صحت افزا مقام بنایا جائے گا . راکھی گاج تا بواٹا 33کلو میٹر کشادہ روڈاور سٹیل پل کا منصوبہ دو سال تک مکمل ہو جائے گاجس سے فورٹ منرو تک مواصلات کی بہتر سہولیات فراہم ہوں گی اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں انقلابی تبدیلی ہو گی . اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ ، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر فرسٹ ریاض حسین ہراج ، سپرنٹنڈنگ انجینئرز شفاقت حسین ، شیخ فضل کریم ، خالد بخاری ، جاوید بشیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز فنانس و پلاننگ سرفراز مگسی ،نعیم اللہ بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سہیل روف ، ڈی بی اے شہزاد قدیرسمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے

Tags: d g khan news
Previous Post

لیہ ۔ڈرائیونگ لائسنس کے تمام پراسیس کو آن لائن خود مانیٹرکروں گا۔ڈی پی او

Next Post

کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

Next Post
کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

کوٹ سلطان ۔طالب علم ملک علی شیر حیدر کی وزیر اعلی مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں صوبائی سطح پر اول پوزیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.