لیہ(صبح پا کستان )گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ شعبہ ایم اے اردو کے طالب علم محمد یوسف لغاری نے وزیر اعلی پنجاب ادبی مقابلہ جات کے ڈویژن سطح مباحثہ کے مقابلہ میں ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے صوبائی سطح کے مقابلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔جس پر پرنسل پروفیسر مہر اختر وہاب و ہیڈ آف شعبہ اردو پروفیسر ملک امیر محمد نے کالج کے لیے اعزاز قرار دیا ہے ۔جبکہ فوکل پرسن پروفیسر امین اللہ قاضی ،پروفیسر ریاض راہی،پروفیسر حمیدالفت ملغانی، پروفیسر ڈاکٹرمزمل حسین ، پروفیسر سبحان چانڈیہ ، محمدیونس لغاری ، عبدالمجید میرانی ،رانا عبدالراب، جمشیدساحل، ٹیچر عبدالمالک لغاری،رضوان مہدی، خلیق لغاری وشعبہ ایم اے اردو نے مبارک باددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...
Read more