چوبارہ (صبح پا کستان) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 25سالہ نوجوان نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔تفصیل کے مطابق چوبارہ کے نواحی چک نمبر488ٹی ڈی اے کے رہائشی نوجوان ظہیر عباس رند بلوچ نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبر داشتہ ہو کر خو کشی کر لی۔وقوعہ کے مطابق ظہیر عباس نے پسٹل سے اپنے سر میں گولی ماری جو موقع پر ہی جان لیوا ثابت ہوئی۔ظہیر کو تحصیل ہسپتال لے جایا گیا۔لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکا۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔مرحوم کی کم عمری میں شادی کی گئی۔بیوی ناراض تھیں اور اپنے میکے میں تھیں۔مرحوم کا ایک سالہ بیٹا بھی ہے۔
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...
Read more