• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

محرم الحرام اور لیہ میں حفاظتی اقدامات … یوسف لغاری لیہ

webmaster by webmaster
اکتوبر 4, 2016
in کالم
0
محرم الحرام اور لیہ میں حفاظتی اقدامات … یوسف لغاری لیہ
محرم الحرام اور لیہ میں حفاظتی اقدامات
yousf-pic
یوسف لغاری . لیہ

کسی بھی معاشرے میں امن کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے امن کے بغیر معاشرئے کا وجود ناممکن ہے امن کے ایک معاشرے کا تصور نہیں کیا جاسکتا کیونکہ امن معاشرے کی اس صورت کا نام ہے جہاں صحت مندانہ ماحول ،مذہبی آزادی، مثبت سرگرمیاں،فرقہ وارنیت سے پاک ماحول،مذہبی حقوق کاتحفظ اپنی پوری طاقت و رعنائی کے ساتھ موجود

ہو۔امن کے لفظی معنی بھی اطمینان،چین، سکون کے ہیں خود دین اسلام بھی امن کا دین ہے مذہب اسلام میں امن کے بارئے اتنا واضح تصور موجود ہے کہ دنیا کے دیگر مذاہب میں اس کی مثال ملنا ناممکن ہے کیونکہ مذہب اسلام نے عملی طور پر امن کادرس دئے کرباقاعدہ قوانین واضح کرتے ہوئے ظلم کو رد کیا ہے اور امن کے پھیلاو کی تلقین کی ہے ۔اسی ہی حوالے سے حساسیت کی بناپر محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے متعدد اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں تاکہ ایک معاشرے میں بھائی چارئے ،امن و یکجہتی کی فضا قائم رہے۔
ضلع لیہ میں ایک مثالی ماحول کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ عملی اقدامات بھی عمل میں لارہی ہے ۔ضلع لیہ میں1778مجالس عزاء اور عزاداری کے 133جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے پولیس ،ایلیٹ ،سپیشل رضاکار فورسز کے علاوہ پٹرولنگ پولیس کے دوہزارسے زائد اہلکار خدمات سرانجام دیں گے اور پاک فوج کے خصوصی دستے بھی منگوائے جاسکتے ہیں ۔جلوس کے تمام روٹس کے معائنہ کے لیے 180سے زائد مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جارہی ہے جبکہ مجالس عزاء کے لیے 25واک تھرو گیٹس کا انتظام کیاگیا ہے اور ضلع بھر میں موبائل مانیٹرنگ ،وہیکل بھی کام کریں گی جو جدید آلات سے لیس ہیں اور مرکزی کنٹرول روم سے آن لائن ہوں گی۔ جنرل ہولڈاپ کے ذریعے گشت وپڑتا ل کے علاوہ ہوٹلوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے ۔
پر امن محرم الحرام کے لیے ضلعی حکومت ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے اورکسی واقعات کی مصدقہ اطلاعات کے لیے میڈیا نمائندگان ضلعی کنٹرول روم سے کسی بھی وقت رابطہ کیا جاسکتا ہے۔عزاء داری کے جلوسوں و مجالس عزاء کے تمام روٹس کی صحت وصفائی ،تعمیرو مرمت ،روشنی کے متبادل انتظامات ،ایمرجنسی لائٹس کی فراہمی ،محکمہ جنگلات ،زراعت لائیو سٹاک ،سول ڈیفینس کے اہلکاروں کی محرم ڈیوٹی کے لیے تعیناتی اور رضاکاروں کومتعلقہ ٹریننگ دینے کا موثر عمل بھی جاری ہے۔ ہسپتا لوں میں ایمر جنسی کی صورت میں تمام ضر وری طبی سہو لیا ت اور بلڈ بینک میں خو ن کے بیگز کی مو جو دگی کو یقینی بنا نے کے لئے منظم ڈیوٹی روسٹر ترتیب دے کر خد ما ت سرانجام دینے کے لئے خصوصی اقداما ت عمل میں لا ئے جارہے ہیں تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی امداد کو یقینی بنایاجاسکے۔
عشرہ محرم الحرام کے مقدس ایا م کے دوران حقیقی امن کے حصول کے لئے اخوت، بھائی چارئے ،ملی جذبے،صبروتحمل اور مذہبی رواداری کی فضاء کو پروان چڑھاتے ہوئے باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے اور فول پروف سیکورٹی ،موثر میونسپل سروسز ،روشنی کے متبادل انتظامات ،تجاوزات کے خاتمے،روٹس کی ضروری تعمیر و مرمت ،24حساس مقامات پر خصوصی سیکورٹی ،ضلع کے 7 پتنوں پر تین دریائی پوسٹوں کے ذریعے خصوصی گشت وپڑتال اور محرم الحرام انتظامات کے سلسلہ میں متعد د اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔
وزیر اعلی پنجاب کی امن وامان کے قیام کے لیے واضح ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں امن کمیٹیوں و ضلعی انتظامیہ کے اجلاسز کے ذریعے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے او ر شرپسند عناصر کے قلع قمع کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان مرتب کیے جارہے ہیں جس کے لیے امن کمیٹی کے اجلاسز منعقدکیے گئے اجلاس میں اراکین ڈسٹرکٹ امن مختلف امور کے بارے میں توجہ مبذول کروانے اور امن وامان کے لیے ضلعی انتظامیہ سے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ضلع لیہ میں نقص امن کے پیش نظر ضلع بھر کی ریونیو حددو میں فورتھ شیڈول میں پبلک آرڈر آری نینس کی دفعہ 5کے تحت مختلف دعلماء کرام و ذاکرین کے داخلہ اور قیام پر پابندی عائد کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کی فرقہ وارانیت سے بچاجاسکے۔
محرم الحرام کے دوران ضلع میں قائم مثالی امن کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ کی زیر قیا دت امن واک بھی کی گئی ۔ امن واک میں ممبران اسمبلی ، ڈسٹرکٹ پو لیس ،ضلعی انتظامیہ کے افسران ، ممبران امن کمیٹی ، تا جر تنظیمو ں کے نما ئند گا ن ، ڈسٹرکٹ افسران ،کو نسلرز ، میڈیا نمائندگا ن ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، ٹی ایم اے اور متعلقہ محکمو ں کے اہلکا روں سمیت سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
امن دین اسلام کی تعلیما ت کا بنیا دی جز و ہے اور پا کستا ن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم نہ صرف خود پُر امن رہیں بلکہ لو گو ں کو بھی اس کا درس دیں اتحا د و بھا ئی چارے کی بد ولت ہم اندرونی اور بیرونی شر پسند قوتوں کا خا تمہ کر سکتے ہیں قیا م امن کے لیے ہم سب متحد ہیں اور امن کے قیا م اور فروغ و امن کی خا طر کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ۔
Tags: urdu column by yousaf lagari
Previous Post

لیہ ۔ اغوا کئے گئے بچے بازیاب ، بیوی نے سابق شو ہر کے خلاف درخواست دے دی ۔

Next Post

Revocation of Indus Treaty to be taken as act of aggression: APC

Next Post
Revocation of Indus Treaty to be taken as act of aggression: APC

Revocation of Indus Treaty to be taken as act of aggression: APC

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
First Page

پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی

by webmaster
دسمبر 6, 2023
0

خیبر: پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام کی جانب سے طورخم گزرگاہ بند کردی گئی۔ طورخم سرحدی...

Read more
پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

مئی 12, 2023
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.