لیہ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ چودھری ظفراقبال نعیم نے کہا ہے ڈسٹرکٹ کورٹس لیہ سے مقدمات کے ریکارڈ کو جدید سائنسی خطوط پر محفوظ رکھنے اور نقول کے فوری اجراء کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے دوکنال سے زائد رقبہ پر مشتمل پانچ لاکھ سے زیادہ ریکارڈ رکھنے کی کنجائش کے حامل جدیدکیمپوٹرئزاڈ محاظہ خانہ کو آپریشنل کر دیاگیا ہے یہ بات انہوں نے کیمپوٹرئزاڈریکارڈ روم کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انہوں نے فیتاکاٹ کر اورکیمپوٹر کا بٹن دبا کر نقول کے اجراء سے جدیدکیمپوٹرئزاڈ ریکارڈ روم سے نقول کے اجراء کاافتتاح کیا بعدازاں فوکل پرسن جدید ریکارڈ روم سیئنر سول جج ظہیر احمد نے منیراحمد و حبیب الرحمان قریشی کے معاونت سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ کو ملٹی میڈیا کے ذریعے کیمپوٹرئزاڈ ریکارڈ روم کی اہمت و افادیت جدید سائنسی خطوط پر مقدمات کے ریکارڈ کو ای ڈیٹا سسٹم کے زریعے سکین کر کے محفوظ بنانے،نقول کے فوری اجراء کے لیے کیمپوٹرکی مدد سے اقدامات عمل میں لانے پانچ لاکھ سے سے زائد ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کی کنجائش ،مقدمات کے ریکارڈ کو سکین کرنے کی رفتار و دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ چودھری ظفراقبال نعیم نے جدید کیمپوٹرئزاڈسسٹم کے اجراء کو ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے سائلین کو نقول کے فوری اجراء کی جانب اہم پیش رفت قرار دیااور ہدایت کی کہ تمام عدالتوں میں پیشی سسٹم کو بھی اس طرح کیمپوٹرئزاڈکرتے ہوئے ای ڈیٹا سسٹم کی طرز پر اجراء کیا جائے تاکہ اس میں بھی جدید انداز اپناتے ہوئے بہتری لائی جاسکے ۔اس موقع پر ایڈیشنل اینڈسشن جج جاوید اقبال شیخ ،سول جج صاحبان،سپری ڈنڈنٹ جام محمد ارشدبھی ہمراہ تھے ۔