• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چوبارہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ کالعدم تنظیم کے2افغانی سمیت 6دہشت گرد ہلاک

webmaster by webmaster
جون 1, 2016
in First Page
0

images (2)لیہ (صبح پا کستان ) تحصیل چوبارہ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں میں تحصیل چوبارہ کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 6 دہشت گر دہلا ک ہو گئے ۔

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی پناہ گاہوں سے دھماکہ خیز مواد اور جہادی لٹریچر بھی برآمد ہو اہے ۔اس کے عللاوہ 2دستی بم ، 2 رائفلیں اور پستول بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

مقا می میڈ یا کے مطا بق ضلع لیہ میں تحصیل چوبارہ میں کاؤنٹرٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کاروائی میں مقابلے کے بعد 6دہشت گرد ہلاک،جب کہ دو فرار ہو گئے،اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیوں میں مصروف سٹی ٹی ڈی پنجاب کی خصوصی ٹیم نے ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقہ میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا،جس کے بعد دہشت گرد عناصر نے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 6دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشت گردوں کے 2ساتھی فرار ہوگئے،مقابلہ میں ہلاک ہونے والے 6دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے گذشتہ روز علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں لائی گئیں اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے،محکمہ صحت لیہ کے ڈاکٹرز کے ایک پینل نے ہلاک شدگان دہشت گردوں کا پوسٹمارٹم کرکے لاشیں قانون نافذ کرنے والے ادرے کے حوالے کر دیں،ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان دہشت گروں کے قبضہ سے 2ہینڈ گرنیڈ،2رائفلز،1ماؤزر اور 1پسٹل برآمد ہوئے،اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان دہشت گردوں میں سے 2کا تعلق افغانستان اور 4کا تعلق پاکستان سے بتایا جاتا ہے ،جس کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی ملتان درج کر لی گئی ہے۔

رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔واپڈا کے عوا م پر ظلم کرنے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے،جھوٹی ایف آئی آر سے ڈرنے والے نہیں ،ثنا اللہ گوجر

Next Post

US drone strikes inside Pakistan must stop now: General Raheel

Next Post
US drone strikes inside Pakistan must stop now: General Raheel

US drone strikes inside Pakistan must stop now: General Raheel

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.