• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ کی خبریں ۔۔ عبد الرحمن فریدی سے

webmaster by webmaster
مئی 11, 2016
in First Page
0
لیہ ۔مانیٹرنگ اسسٹنٹ ارشد کی گرلز مڈل سکول 85 ٹی ڈی اے کے سٹاف کیساتھ بدتمیزی ، عوامی احتجاج کا فیصلہ

Abdul Rehman Faridi
Abdul Rehman Faridi

لیہ(صبح پا کستان) مانیٹرنگ اسسٹنٹ کی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک 85کی استانیوں کیساتھ بدتمیزی،تفریح کے دوران سکول کا معائنہ ،بغیر اجازت کلاس رومز میں داخل،استانیوں پر رعب جھاڑتا رہا،سکول کے سیکورٹی رجسٹر میں نام کے اندراج سے انکار،بات سکول سے باہر جانے کے بعد گاؤں کے لوگوں کا تشویش

کا اظہار ،مانیٹرنگ اسسٹنٹ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،کارروائی نہ ہونے پر احتجاج کا فیصلہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول 85علاقے کا مثالی سکول ہے جہاں پر تدریسی عملہ اپنی بھرپور توجہ سے بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔سکول میں بچیوں کو مکمل سہولیات میسر ہیں اور سیکورٹی کا انتہائی اعلیٰ انتظام ہے ۔گذشتہ روز مانیٹر اسسٹنٹ محمد ارشد نے جان بوجھ کر طالبات کی بریک کے وقت سکول کا معائنہ کیا۔سکول کا گیٹ بجانے کے بجائے موٹرسائیکل کا مسلسل ہارن بجاتا رہا۔سکول میں داخل ہوتے وقت جب سیکورٹی پر مامور سکول کے ملازم نے اسے رجسٹر میں آمد کا اندراج کرنے کا کہا تو موصوف آپے سے باہر ہوگیا اور درجہ چہارم کے ملازم کو کھری کھری سنا دیں۔اور سیدھا پرنسپل روم میں پہنچ گیا۔جاتے ہی پرنسپل پر رعب جھاڑنے لگا ۔اور بغیر اجازت اور بتائے کلاس رومز میں پہنچ گیا اور تدریسی سٹاف کیساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے حکومت پنجاب کے طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تدریسی سٹاف کی انکوائری شروع کردی۔ایک مرد اسسٹنٹ کی طرف سے خواتین کو دھمکانے کی بات سکول سے باہر نکلی تو بچیوں کے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔گاؤں والوں نے نمائندہ کو ٹیلی فون کرکے بتایا کہ مانیٹرنگ اسسٹنٹ محمد ارشد کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔حکام اس کا فوری نوٹس لیں اور محمد ارشد کیخلاف کارروائی کریں ۔اگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا تو پھر احتجاج پر مجبور ہونگے۔محمد ارشد ابھی چند روز قبل ہی تبدیل ہو کر اس علاقے میں آیا ہے اور اس کا گرلزمڈل سکول 85 کا یہ پہلا معائنہ تھا۔
لیہ ۔ وزیر اعظم سمیت تمام ’’بڑے‘ ‘پاکستانی آف شور کمپنیوں سے سرمایہ واپس پاکستان لائیں ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔ چوہدری ارشد نثار
لیہ(صبح پا کستان) ایپکا کے رہنماؤں چوہدری ارشد نثار اور انشاء اللہ خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نئے بجٹ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی تنخواہو ں میں خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنائے اور الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں شامل کیا جائے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم سمیت تمام ’’بڑے‘ ‘پاکستانی آف شور کمپنیوں سے سرمایہ واپس پاکستان لائیں ملازمین کو ریلیف دیا جائے اور ان کا استحصال ختم کیا جائے ۔چوہدری ارشد نثار نے مزید کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں اور اللوں تللوں پر اخراجات استعمال کرنا کا سلسلہ بند کریں اور لوگوں کوصحت وتعلیم کی سہولیات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں انہوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے منصوبہ جات کے فنڈز کو صرف لاہور کی خوبصورتی پر خرچ کرنے کی سختی سے مذمت کی اور چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ ،جنرل راحیل شریف سے از خود سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
لیہ ۔ وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ۔ ڈاکٹر سیدساجد علی شاہ بخاری
لیہ(صبح پا کستان) معروف سیاسی و سماجی رہنما چیئرمین یونین کونسل شادو خان ڈاکٹر سیدساجد علی شاہ بخاری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور کراچی میں حالیہ خرم ذکی کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی پر یہ واقعات سوالیہ نشان ہیں ۔اور ایسے لگ رہا ہے کہ موجود حکومت ملک میں امن وامان قائم رکھنے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ۔اور حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بشمول حکومتی درباری وزرا اس وقت صرف اور صرف وزیر اعظم نواز شریف اور اسکے خاندان کی کرپشن کو چھپانے اور اس پر پردہ ڈالنے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں ۔ہر شعبہ زندگی میں حکومتی کنٹرول کہیں نظر نہیں آرہا ۔ڈاکٹر سید ساجد علی شاہ نے کہا کہ ایک بار پھر حکمران اپنی کرپشن کو چھپانے اور اس پر پردہ ڈالنے کے علاوہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کرائے جارہے ہیں جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس میں ایک خاص مکتب فکر کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کے تحقیقات کیلئے ایک ایسا فورم ہونا چاہیے کہ جس پر وزیر اعظم اپنا اسرورسوخ استعمال نہ کرسکیں اور اسکا واحد حل یہی ہے کہ پہلے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے ۔کیونکہ انکے وزیراعظم کے عہدہ پر ہوتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

لیہ۔ اینٹوں کی فروخت مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق کی جائے ،ورنہ بھٹہ مالکان کے خلاف رٹ دائر کردیں گے ۔ملک مزمل ریاض کھوکھر ایڈووکیٹ
لیہ(صبح پاکستان) بھٹہ مالکان کی کارستانیوں سے لوگوں سے بچایا جائے ،اور انہیں اینٹوں کی سپلائی گورنمنٹ کے مقرر کر دہ نرخوں کے مطابق کی جائے ،ورنہ بھٹہ مالکان کے خلاف رٹ دائر کردیں گے ۔یہ بات لیہ بار کے ممبر ملک مزمل ریاض کھوکھر ایڈووکیٹ اور سماجی کارکن ملک عاصم بشیر دھول نے مشترکہ بیان میں کہی۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بھٹہ مالکان کی لوٹ مار کا سختی سے نوٹس لیں او ر زائد ریٹ وصول کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

لیہ ۔ مولانا فضل الرحمن کے خلاف غلیظ زبان استعما ل کرنے کی شدید مذمت
لیہ(صبح پا کستان ) جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس مدرسہ تحسین القرآن چوک اعظم میں زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمدربنواز فاروقی منعقد ہوا اجلاس میں عمران خان کے قائد مولانا فضل الرحمن کے خلاف غلیظ زبان استعما ل کرنے کی شدید مذمت کی گئی ۔جنرل سیکرٹری قاری منورحسین نے کہا کہ عمران خان یہودونصاریٰ کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں ۔اور دھرنا کے بعد جلسوں میں آوارہ عورتوں کے ذریعے پھیلائی جانے والی فحاشی ،بے حیائی اور عریانی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے پاکستانی قوم اس کی اجازت نہیں دے سکتی اور علماء کے خلاف عمران خان نے ہر زہ سرائی کا سلسلہ بند نہ کیا تو پھر کارکن بحرپور احتجاج کریں گے ۔انہوں نے پاناما لیکس کی آڑ میں وزیر اعظم نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے یا ن لیگ حکومت کو ختم کرنے کی سازشوں کو مذمت کی اور کہا کہ چوردروازے سے منتخب ہونے والی حکومت کو ختم کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام بنادیں گے ۔ضلعی امیر مولانا محمد ربنواز فاروقی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل اور بحرانوں کا خاتمہ صرف اور صرف اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی ممکن ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسے اقدامات سے بازرہے جو اسلام اور شریعت کے منافی ہوں اور دینی مدارس کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے ۔

لیہ ۔ پولیس لائن میں پولیس دربار اور تقریب تقسیم اسنادوانعامات
لیہ(صبح پا کستان) پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو جذبہ سے سرشارہوکر سرانجام دیں،تھانہ پر آنے والے سائلین کی دادرسی کریں،سفارش کلچر معاشرے کے بگاڑکاباعث ہیں ہرکام میرٹ پر کیاجائے ،ذاتی یامحکمانہ مسئلے میں براہ راست میرے دفترآئیں،قابل ستائش کارکردگی کے حامل پولیس افسران محکمے کا سرمایہ افتخارہیں،ماہانہ بنیاد پر انعامات دیئے جائیں گے ۔ ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء کا پولیس دربارسے خطاب اورافسران میں تقریب تقسیم اسناد وانعام سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں پولیس دربار اور تقریب تقسیم اسنادوانعامات کاکیاگیا جس میں ضلع بھرکے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،تفتیشی افسران ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس،وائرلیس سٹاف اور کثیرتعداد میں ملازمان شریک ہوئے ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے پولیس دربارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لفظ دربار محکمہ پولیس کا ایک روایتی لفظ ہے تاہم جس کے انعقادکی دیرینہ روایات چلی آرہی ہیں جوکہ بہت ہی مثبت ہے جس کامقصد افسران بالا کے احکامات ،اپنی پالیسیزاوراحساسات کو آپس میں شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ امن وامان کیلئے کی گئی کاوشوں کااعتراف اور ان کا سراہناہے ڈی پی اونے پولیس افسران واہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو جذبہ سےسرشارہوکر سرانجام دیں تھانہ پر تعینات تمام افسران واہلکاران ایک ٹیم ورک کی مانندکام کریں ڈی پی او نے فتح پور میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیک نیتی سے اورٹیم ورک کے طورپر کام کرکے اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخروکیااور کامیابی ملی تھانہ پر آنے والے سائلین کی داد رسی کریں انھوں نے کہا کہ سفارش کسی بھی معاشرے کے بگاڑکاباعث بنتی ہے لہٰذا ہرکام کو میرٹ پر کیاجائے انھوں نے افسران واہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا ذاتی یامحکمانہ مسئلہ ہوتو وہ بھی براہ راست میرے دفتر آسکتاہے ڈی پی او نے کہا کہ قابل ستائش کارکردگی کے افسران یقیناًمحکمہ کے ماتھے کا جھومر اور محکمہ پولیس کا سرمایہ افتخارہیں جن کے اچھے کام کی وجہ سے محکمہ کے نیک نامی میں اضافہ ہوتاہے ڈی پی او نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر ہرتھانہ میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیاجائے گا اورایسے افسران کی تصاویر دفترپولیس کے نوٹس بورڈپر آویزاں کی جائے گی بعدازاں ڈی پی او نے ماہ اپریل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران واہلکاران میں ایک لاکھ روپے سے زائد کے نقدانعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ چوبارہ عبدالمجید ، ایس ایچ او سٹی فرحت رسول،ایس ایچ او فتح پور وسیم اکبرلغاری ، ایس ایچ اوکوٹ سلطان شاہدرضوان جبکہ گزشتہ ماہ تھانہ میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر سب انسپکٹرمحمداقبال،عزیزاحمد،فیاض احمد،ریاض احمد،رب نواز ،اے ایس آئی قنبر مشتاق،احمدخان اور شفاء اللہ سمیت دیگراہلکاران میں انعامات اوراسنادتقسیم کیں جبکہ دوران دربار ملازمین نے تجاویز اور مختلف نوعیت کے ذاتی مسائل پیش کئے جن پر ڈی پی او نے متعلقہ برانچزکوفوری احکامات جاری کئے ۔

ly police darbar
ly police darbar

رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ ایس او پی پر عمل نہ کر نے والے ڈیلرز کے خلاف مقدما ت درج ہوں گے ۔ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو

Next Post

کوٹ سلطان نیوز

Next Post

کوٹ سلطان نیوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

پی ڈی ایم  کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان
First Page

پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان

by webmaster
مئی 12, 2023
0

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیر کو...

Read more
قوم ملک کو ہرسال اوپر جاتا دیکھے گی، وزیراعظم عمران خان

عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور

مئی 12, 2023
ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

ریاست کے خلاف منظم دہشت گردی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے , وفاقی کابینہ

مئی 12, 2023
توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس ,اسلام آباد ہائیکورٹ نے کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔

مئی 12, 2023
پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: ۔ ہائی سکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق

مئی 4, 2023
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2023 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.