لیہ{ صبح پا کستان} سید غضنفرعباس گجو شاہ ایڈ وو کیٹ ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن لیہ کے صدر منتخب ہو گءے ۔سید غضنفر عباس گجو شاہ اس سے قبل بھی سال صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رہ چکے ہیں ۔ اور اب دوسری بار صدر منتخب ہو نے کا اعزاز حا صل کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق سال 2022۔23 کے لءے ہو نے والے الیکشن میں گجو شاہ ایڈوو کیٹ کا مقا بلہ سینءر وکیل مہر ظفر اقبال ہموانہ ایڈ وو کیٹ سے تھا نتا ئج کے مطا بق گجو شاہ نے 513 جب کہ ان کے مد مقابل مہر ظفر اقبال ہموانہ ایڈ وو کیٹ نے 223 ووٹ حاصل کئے ۔ اور اس طرح گجو شاہ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہو گئے ، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ با ایسو سی ایشن لیہ کے دیگر تمام عہدیداران پہلے ہی بلا مقا بلہ منتخب ہو چکے ہیں