• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

امریکا و نیٹو ممالک افغانستان کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھائیں، روس، چین، ایران اور پاکستان کا مطالبہ

webmaster by webmaster
ستمبر 18, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
امریکا و نیٹو ممالک افغانستان کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھائیں، روس، چین، ایران اور پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد: روس،چین،ایران اور پاکستان نے امریکا اور افغان جنگ میں اس کے مغربی اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو کی بنیادی ذمے داری اٹھائیں۔

روس،چین،ایران اور پاکستان کے رہنماؤں نے امریکا سے طالبان کے ساتھ رابطہ کاری جاری رکھنے اور افغان طالبان سے عبوری حکو مت میں سب قومیتوں کی شمولیت، پڑوسی ممالک سے پرامن تعلقات اور انسداد دہشتگردی و منشیات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا اور طالبان سے یہ مطالبات دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کیے گئے،اجلاس کے موقع پر افغان ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں بھی یہ مطالبات دہرائے گئے۔
روسی صدر ولادی میر پوتن نے وڈیو لنک خطاب میں کہا کہ طالبان کو پرامن افغانستان اور معمولات زندگی برقرار رکھنے کے اپنے وعدوں کی تکمیل کیلیے شنگھائی تعاون تنظیم اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔انھوں نے امریکا سے افغان حکومت کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا تا کہ کابل کے نئے حکمران منشیات اور اسلحے کی فروخت نہ شروع کر دیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان کی تعمیر نو امریکہ اور اسے کے اتحادیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے جو اس ملک کی تباہ حالی کے ذمہ دار بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے جلد بازی میں کئے گئے فوجی انخلا نے مسائل کا پینڈورا باکس کھول دیا،روسی صدر نے مطالبہ کیا کہ نئی افغان حکومت اگرچہ منتخب نہیں اس کے باوجود اس کے ساتھ کام کیا جائے،چینی صدر ژی پنگ کا ویڈیو لنک خطاب بھی روسی صدر کے خطاب کی بازگشت تھی۔

انہوں نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا کہ بعض ممالک کو افغانستان کی تعمیر نو میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے جو اس کی تباہ حالی کے موجب ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں افغانستان میں 40 سالہ جنگ کے خاتمے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا انہوں نے بھی طالبان سے مطالبہ کیا حکومت میں تمام لسانی گروہوں کو نمائندہ گی دی جائے۔

ان کا کہناتھا کہ فی الوقت ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ افغانستان میں انسانی بحران جنم نہ لیے اور ملک معاشی دیوالیہ نہ ہونے پائے، انہوں نے طالبان سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

Source: https://www.express.pk/
Tags: National News
Previous Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Next Post

لیہ ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت پو لیو مہم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

Next Post
لیہ ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت پو لیو مہم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

لیہ ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی زیر صدارت پو لیو مہم کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
First Page

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

by webmaster
مئی 29, 2022
0

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...

Read more
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا

مئی 23, 2022
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری گرفتار

مئی 21, 2022
نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اورفورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، وزیرداخلہ

فروری 3, 2022
اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آبادہائی کورٹ نے چیئر مین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس بھیج دیا

جنوری 31, 2022
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2022 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.