کامرس کالج ادبی میگزین ” گوہر فراد ” کی افتتاحی تقریب
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)گورنمنٹ کامرس کالج کوٹ سلطان کے ادبی میگزین ” گوہر فراد ” کی افتتاحی تقریب ، سوموار سے کالج میں کوچنگ کلاسز لگانے کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔ گورنمنٹ کامرس کالج کوٹ سلطان میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گورنمنٹ کامرس کالج کوٹ سلطان نے بہت ہی کم عرصہ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پنجاب بھر میں صرف پانچ کالج ہی 100فی صد نتیجہ دے سکے جن میں گورنمنٹ کامرس کالج کوٹ سلطان بھی شامل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عبداللہ نظامی نے کہاکہ کالجز میں دوبارہ سے ادبی میگزین کی اجراء طلبا کی ذہنی و تخلیقی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر ے گا۔ تقریب سے پروفیسر عطا محمد ونجھیرہ، پروفیسر جاوید نے خطاب کیا جبکہ معروف سرائیکی شاعر عارش گیلانی نے اپنا کلام ترنم میں سنایا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more