پولیس کا نشیبی علاقوں میں سرچ آپریشن ،کئی مشکوک اشخاص حراست میں
لیہ(صبح پا کستان)پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کاتھانہ صدر کے نشیبی علاقوں میں سرچ آپریشن، مشکوک افرادکی بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹرمنظورحسین جھانب نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نشیبی علاقوں ،پتن لوہانچ نشیب،پتن سمرانشیب سمیت دیگرعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا آپریشن میں مقامی پولیس کے علاوہ ایلیٹ پولیس،سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں نے حصہ لیا دوران آپریشن مشکوک اشخاص کوحراست میں لے لیاگیا جن کی بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کے بعد رہاکردیاگیا آپریشن کامقصدکسی قسم کی ممکنہ تخریب کاری کی روک تھام تھا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 10 کلو آٹے کے تھیلے پر 90 روپے اور 20 کلو کے تھیلے پر 180...
Read more