لیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے دار الاحساس کا دورہ کیا اور ادارے میں مقیم 64یتیم بچوں میں گرم کپڑے،چاکلیٹ اور جوس تقسیم کیے۔
اے سی لیہ نیاز احمدمغل ہمراہ تھے۔۔اس موقع پر اے ڈی پاکستان بیت المال عثمان ظفر نے دار الاحساس میں مقیم بچوں کو فراہم کردہ سہولیات جن میں رہائش،کھانے،پرائیوٹ سکول میں کے ذریعے تعلیمی سہولیات اور دارالاحساس میں دینی تعلیم کے لیے ٹیوٹر کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیااور انچارج نادیہ اسلم نے بچوں کی کفالت معیاری کھانے کی فراہمی،ہوم ورک کے لیے ٹیوٹر کی سہولت،صاف ڈریسز مہیا کرنے اور سیکورٹی امور کے بارے میں بتایا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بچوں میں گھل مل گئے اور ان سے مختلف سوالات کیے۔بعدازاں انہوں نے بچوں کے ساتھ کھانا کھایا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان بیت المال کا بے سہاراو یتیم بچوں کی کفالت کے لیے دار الاحسا س ایسے ادارے کے قیام سے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کی جانب اہم اقدام ہے کیونکہ یہ بچے قوم کا مستقبل ہیں جس کی بہترین تربیت ہمارا فرض ہے۔اسی طرح انہوں نے ادارے میں مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔