دن بہ دن بڑی تیزی سے بڑھتی ہوئی امراض کی اصل وجہ صفائی، سیوریج کا مسئلہ اور پانی ہے۔
کوٹ سلطان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،سیوریج کے پانی سے نوری حضوری قبرستان میں موجود قبریں سیوریج کے پانی کی زد میں آ گئی ہیں اور سیوریج کے پانی سے سڑکیں ، گلیاں تالاب بن گئی انتظامیہ خاموش ۔ اسی وجہ سے دن بہ دن بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی ڈالی جانے والی سیوریج لائن کرپشن کی زد میں کوٹ سلطان شہر دن بہ دن سیوریج کے گندے پانی اور جگہ جگہ پر کوڑا کرکٹ اور گندگی کی وجہ بیماریوں کا گھر بن رہا ہے سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والے مرد و خواتین حضرات ،خاص طور پر سکول جانے والے بچے ، بچیاں ، مرد ، عورتیں ،بوڑھے اور نمازی حضرات کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خاص طور پر قبرستان میں فاتحہ خانی کےلیے آنے والے سائلین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے قبروں کے اوپر سے گزرنے پر قبروں کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ انتظامیہ کمیٹی اور ان کے ممبران اپنی ذاتی کاموں میں مصروف عوام بےبس۔
کوٹ سلطان کے شہریوں کی ڈپٹی کمشنر لیہ، ڈی-پی-او لیہ ، سی-او لیہ اور ٹی-ایم-اے انچارج لیہ کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ خداراخدارا کوٹ سلطان کے مسائل کو حل کروائیں۔
ہم نے نوری حضوری قبرستان میں قبروں کی حالت پر ایک پوسٹ کی تو ٹی ایم اے یونٹ کوٹ سلطان کے سپروائزر نے ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پاس ٹیم بھی نہیں ہے اور ذرائع بھی موجود نہیں ہیں یہ ٹی ایم اے عملہ کے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے عوام کی نہیں ۔
ٹی ایم اے یونٹ کوٹ سلطان کا عملہ صبح کچھ وقت کےلیے نظر آتا ہے اور زیادہ تر وقت فوٹو سیشن میں گزارتا ہے۔
آپ لوگوں کو شاید عوامی مسائل نظر نہیں آ رہے مگر عوام کو نظر آ رہے ہیں اور ہم انشاءاللہ اپنی مدد آپ کے تحت اور میں اپنے محترم اساتذہ اکرام کی دعاوں اور تعاون سے عوامی مسائل کو ہر ممکن کوشش کر کے اجاگر کرتا رہوں گا اور اگر آپ لوگوں نے عوامی مسائل کو حل نہ کیا ہم *Citizen Portal* پر اور انشاءاللہ *P.M* کمپلینٹ نمبرز کے تحت عوامی مسائل کو حل کروائیں گئے چاہے وہ مسائل صفائی کے ہوں ، سیوریج کے، تھانہ کچہری کے، ہسپتال کے ، نادرا ، کینسر امراض کے یا کوئی بھی عوامی مسائل جس پر لیہ کی انتظامیہ توجہ نہیں دے رہی انشاءاللہ ہم لوگ انہیں ہر ممکن کوشش کر کے حل کروائیں گئے۔ اور میں اپنے اساتذہ اکرام *عبدالراوف کلاسرہ صاحب ،سید عابد حسین فاروقی صاحب، اجمل خان دستی صاحب ، ابوزر منجوٹھہ صاحب، انجم صحرائی صاحب ، اور زاہد واندر صاحب* کے ساتھ مل کر جو آج کل کوٹ سلطان لیہ کی عوام کے مسائل کو حل کروانے کےلیے بڑی جدوجہد سے کوشش کر رہے ہیں اور خاص طور پر *کینسر کے امراض* پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اور انشاءاللہ اسی طرح ہم مل کر عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گئے اور ہر ممکن کوشش کر کے ان کو حل کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گئے۔
*رپورٹ* ..*چودھری محمد ہارون صالح*
*سوشل میڈیا ورکر کوٹ سلطان لیہ*