ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی کی حد بندی شروع کر دی ہے اور پہلی مرتبہ حلقہ بندی کی بجائے میونسپل کمیٹیوں ، ٹاون کمیٹیوں کی بیرونی باونڈری کی حدبندی کرائی جا رہی ہے او رہر آٹھ سال بعد دوبارہ حد بندی کی جائے گی ;252; پنجاب میونسپل سروسز پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے جس کے تحت شہری او ردیہی علاقوں میں متعلقہ کمیٹی ناکارہ واٹر سپلائی ، سیوریج سسٹم کی بحالی کے علاوہ سالڈ ویسٹ ، لاءٹنگ ، مین ہول کے کو ر، مشینری و آلات کی خریداری او رمرمت کے کام کو ترجیحات میں شامل کیا جائے گا جس کیلئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جائیں گے
ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی ، منظوری ،تکمیل کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیاہے . یہ بات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ;252; انہوں نے بتایا کہ ضلع کونسل ختم کر دی جائیں گی او رتحصیل کونسل اس کی جگہ لے لیں گی.انہوں نے کہاکہ حد بندیوں کیلئے شیڈول جاری کر دیاگیا ہے 25ستمبر تک حد بندی کیلئے ابتدائی تجاویز طلب کی جائیں گی اور 26ستمبر کو ابتدائی تجاویز عوام کیلئے مشتہر کی جائیں گی 27ستمبر سے 14اکتوبر تک ابتدائی تجاویز سے متعلق اعتراضات وصول کیے جائیں گے .19اکتوبر سے 25اکتوبر تک اعتراضات کی سماعت او رفیصلے کیے جائیں گے 26اکتوبر سے یکم نومبر تک فائنل پروپوزل تیار کی جائیں گی اور دو نومبر کو حد بندی کیلئے فائنل تجاویز آویزاں کی جائیں گی
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہاکہ حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ رولز کو فالو کیا جائے ;252; حد بندی میں غلطی ، کوتاہی کی گنجائش نہیں ;252; انہوں نے بتایا کہ پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت شہری او ردیہی علاقو ں میں ترقیاتی کام کا جال بچھے گا اربن و رورل کمیٹیاں اپنے علاقوں میں کام کریں گی انہوں نے بتایا کہ متعلقہ کمیٹی پانچ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ نہیں کرے گی اور کمیٹی میں پہلے سے موجود فنڈکو شامل کیاجائے گا کم فنڈز پر بقیہ فنڈز دیئے جائیں گے
انہوں نے کہاکہ ایک سکیم پانچ لاکھ روپے سے کم نہ ہوانہوں نے کہاکہ سکیموں کیلئے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جس کے کنوینر متعلقہ ڈپٹی کمشنر ہو ں گے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سیکرٹری ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، اے سی ، ڈسٹرکٹ آفیسر ، ٹاون آفیسر او رڈپٹی کمشنر کا نمائندہ بطو ررکن شامل کیاگیاہے کمیٹی خود سکیموں کی نشاندہی کرے گی اور سکیم مکمل فنڈڈ ہو گی جسے 20جون2020تک مکمل کرنا ہو گ28ستمبر سے پہلے سکیم کی نشاندہی ، نو اکتوبر تک سکیم کی متعلقہ فورم سے منظوری ،یکم نومبر تک ٹینڈر اوپن او رنو نومبر کو ورک ایوارڈ ہوں گے ;سکیموں میں مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا;ڈپٹی کمشنر کوالٹی مانیٹرنگ کریں گے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی ہو گی