مزوروں کو اینٹوں کی مقرر شدہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائیں گے ۔جی اے آر ارشد احمد وٹو
لیہ (صبح پا کستان )چائلڈ لیبر کے خا تمے ، مزدوروں کو اینٹوں کی مقرر شدہ اجرت کی ادائیگی اور مقررہ نرخوں پر پختہ اینٹیں فروختگی کو یقینی بنا نے کے لئے صارف کمیٹیاں ، ضلعی انتظا میہ اور بھٹہ ما لکا ن مشترکہ طور پر کو ششیں بروئے کار لا رہی ہیں یہ با ت جی اے آر ارشد احمد وٹو نے بھٹہ ما لکا ن ، مزدور نما ئند وں و صارف نما ئندوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، اے سی کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، اے سی چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ،ڈی او لیبر ضیغم عباس بخا ری ، ڈاکٹر محمد تسلیم اختر و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کے نما ئند وں نے اجرت میں اضا فے و دیگر مسائل ، اسی طرح صارف نما ئندوں نے پختہ اینٹوں کی مقررہ نر خوں پر فراہمی جبکہ صدر بھٹہ ایسوسی ایشن نو ر خان نے چائلڈ لیبر پر عملد درآمد اور نر خوں میں ردو بدل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ، جی اے آر نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ بھٹہ ما لکا ن حکومتی ہدایات کی روشنی میں اٹھا ئے گئے اقداما ت پر با ہمی تعاون و مشاورت کے ذریعے عملدرآمد کو یقینی بنا نے کے لئے انتظا می افسران سے تعاون کر یں ، انہو ں نے اس سلسلہ میں لو کل گو رنمنٹ و لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے نما ئندے تمام بھٹہ جا ت پر جا کر بھجوا کے ان مسائل کے حل کو یقینی بنا ئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کو مقرر شدہ اجرت و مقررہ نرخوں پر اینٹوں کی فروختگی کو یقینی بنا نے کے لئے پرائس کنٹر ول مجسٹریٹس خصوصی مہم کے ذریعے معائنہ کر تے رہیں گے ۔
علیمہ خان نے پی ٹی آئی مرکزی کا کنٹرول سنبھال لیا
سوشل میڈیا پر یہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان نے جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے ذریعے...
Read more