لیہ( صبح پا کستان )ڈی پی او لیہ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پیر رفاقت علی گیلانی ،ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ کے ساتھ میٹنگ،دوران میٹنگ عوام کو انصاف کی فراہمی اور ضلع میں جرائم بارے امور زیر بحث لائے گئے تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پیر رفاقت علی گیلانی ،ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ کے ساتھ میٹنگ،ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر بھی موجود تھے ،میٹنگ کے دوران عوام کو انصاف کی فراہمی اور ضلع میں ہونے والے جرائم بارے مختلف امور زیر بحث لائے گئے،رانا طاہر رحمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں ،لیہ پولیس کی طرف سے تحفظ عزت کے ساتھ کے سلوگن پر عمل کیا جا رہا ہے ،عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم پر قابو پانے ،میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں ،اس ضمن میں ایس ایچ او ز تھانہ جات و دیگر پولیس افسران کو سخت ہدایات کی گئیں ہیں کہ تھانہ پر آنے والے ہر شہری کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آیا جائے ،ان کا مسئلہ پوری توجہ کے ساتھ سنا جائے اور قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کیا جائے ،اس کے علاوہ امن کے استحکام کےلئے عوام کے ساتھ قریبی رابطہ کو فروغ دے کر کمیونٹی پولیسنگ پر عمل کیا جا رہا ہے،ممبران اسمبلی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کی طرف سے کیے گئے اقداما ت تسلی بخش ہیں ان اقدامات سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو گا اور پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا ۔