لیہ (صبح پا کستان) ہمارا عوامی نمائندے اپنا کردار ادا کریں تو ڈویژن کا قیام کوئی مسلہ نہیں ہے۔ہمارے مقامی اراکین اسمبلی اپنے اپنے فورم پر لیہ ڈویژن کے قیام کے لیے آواز بلند کریں لیہ ڈویژن جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ہے۔اب غاصیبن کو حق غصب نہیں کرنے دیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق ہیومین رائیٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام خصوصی مشیر وزیر اعلی پنجاب رفاقت علی گیلانی کے سیکر ٹریٹ کے باہر لیہ ڈویژن کے قیام کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہیو مین رائیٹس ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن ضلع لیہ عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ کا مقصد عوامی نمائیندگان کو اپنے اپنے فورم پر آواز اٹھانے کے لیے احساس دلانا ہے۔سردار منظور خان میرانی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ڈویژن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔محمد سلیم خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈویژن کا قیام تاریخی ضرورت ہے۔شیر خان ۔رانا فرحان عزیز ایڈووکیٹ ۔شیخ محمد نصراللہ ایڈووکیٹ سلیمان خان ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے کہا کہ غلامی کی زنجیروں سے نجات حاصل کرنا ہوگی محمد اکبر خان میرانی ایڈووکیٹ ۔استاد رہنما اقبال گجر ۔سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرتضی خان ملیانی ۔اشنب خان ۔عامر دستی ۔قیصر عباس معروف سماجی رہنما ظفر اقبال بلال خان سمیت متعدد لوگوں نے شرکت کی۔لے کے رہیں گے لیہ ڈویژن بن کے رہے گا لیہ ڈویژن کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔جلوس کی قیادت معروف سماجی کارکن عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ اور آغا امام رضا ایڈووکیٹ نے کی