ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار کے اعزاز میں الوداعی تقاریب کا انعقاد کیا گیا سرکٹ ہاوس میں منعقدہ الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،مشیر صحت،ڈی پی او اور ضلع میں تعینات دیگر اعلی افسران شریک تھے۔افسران نے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کی خدمات کو سراہتے ہوئے تحائف پیش کئے اور بلوچ لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی .ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میاں محمد اقبال مظہر مہار نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان مختلف عہدوں پر تین سال اور چار ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ کام کیا۔ٹیم ورک سے اہم اور مشکل ٹاسک احسن طریقے سے مکمل کئے۔ذاتی تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اقبال بھٹی نے کہا کہ میاں محمد اقبال مظہرمیں اعلی ظرف پایا اور مختلف امور کی انجام دہی میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی حالت بہتر کرنے میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کا اہم کردار رہا ہے اور امید ہے کہ لاہور میں بیٹھ میں ڈیرہ غازی خان کے لئے کام کرتے رہیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف نذیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار کے ساتھ مشاورت اور قریبی تعلق قائم رہا اور مشکل چیلنجز بروقت نمٹائے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں غلام رسول نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار سے سرکاری امور کی بہتر انجام دہی کا طریقہ سیکھنے کو ملا۔الوداعی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ چوہدری نوید حسین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین مگسی،ایکسئین بلڈنگز ہمایوں مسرور،مظہر علی لاشاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر محمد سلیم اور قیوم سلیم نے قرات اور ہدیہ نعت پیش کی . تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ عبدالغفار ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل صفت اللہ ، ڈی ایم او فرحان مجتبی ، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف قریشی ، رسالدار خرم کھوسہ ، ایگزیکٹو انجینئرز جواد کلیم ، عمیر لطیف ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ، پی ایچ اے کے ثنا محمد ، نذر حسین کورائی اوردیگر موجو د تھے. دریں اثنا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال مظہر مہار نصوحہ ہاوس خیابان سرور پہنچے . سماجی و کاروباریشخصیات ذوالفقار علی نصوحہ ، بیرسٹر عباس علی نصوحہ کی طرف ترتیب دی گئی الوداعی تقریب میں شرکت کی. اس موقع پر مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی ، چیمبر آف کامرس سے طارق اسماعیل قریشی ، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی ، ڈسٹرکٹ ناظر نذر حسین کورائی اوردیگرموجود تھے.