یہ(صبح پا کستان )علاقائی اخبارات معاشرے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مگر آج ان اخبارات کو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی محمد ضیاء اشرف قریشی ،جنرل سیکرٹری مخدوم جمشید اقبال ستاری نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ضلع لیہ کے اخبارات کے مالکان و ایڈیٹرز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے پی آر این ایس حقیقی معنوں میں علاقائی اخبارات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے انشاء اللہ بہت جلد مرکزی کنونشن میں جامع چارٹرڈّ ف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا ،اس موقع پرسرپرست عبدالحکیم شوق و صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ ریجنل اخبارات علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں،بڑے اخبارات کے مالکان و سرکاری اداروں کا ان کے ساتھ سوتیلا رویہ ہے جس کی وجہ سے لوکل اخبارات کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ضروری ہے آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرزسوسائٹی حقوق کے حصول کیلئے ایک بہترین فورم ہے اس فورم کو مضبوط بنانے کیلئے تمام لوگوں کو اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،اے پی این ایس ،سی پی این ای دونوں تنظیمیں صرف اپنے اپنے مفادات کیلئے کام کررہی ہیں ریجنل اخبارات کیلئے ان دونوں تنظیموں کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے ،اس موقع پر چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے تھل و سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں ضلع لیہ کے مقامی اخبارات کے مالکان و ایڈیٹرز ،اظہر حسین زیدی احسن شہزاد باجوہ،کامران تھند،فرید اللہ چوہدری،یونس بزدار،لطیف قمر،ریاض ملغانی،محسن رضا،عظیم اعوان،ظہور درانی،محمد رمضان کنویرا،قاضی ظہور الناصرو دیگر شریک ہوئے ،آخر میں مرکزی صدر نے رکنیت فارم تقسیم کئے ،محمد عبداللہ نظامی کو ضلعی کنوینئر نامزد کیا گیا