ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن طاہر خورشید نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تعیناتی کے دوران عوام کے اجتماعی مسائل کے بروقت حل کے لئے ہرممکن کوشش کی۔ٹیم ورک سے اہم چیلنجز نمٹانے انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ کمشنر طاہر خورشید کی قیادت میں اہم ٹاسک کو مکمل کرنے میں سپورٹ ملی۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کمشنر طاہر خورشید کو گلدستہ بھی پیش کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں غلام رسول اور فرحان مجتبی بھی موجود تھے .
دریں اثنا ء کمشنر آفس کے افسران اور ملازمین کی طرف سے منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر طاہر خورشید نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دوران انہیں اچھی ٹیم ملی . حکومت پنجاب کے اہم چیلنجز کو پورا کرنے کیلئے ہر افسرو ملازم نے اپنا کردارادا کیا . تبادلے ملازمت کا حصہ ہیں . ذاتی تعلق کا سلسلہ ہمیشہ برقرار رہے گا . اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو رانا شوکت علی ، منیجنگ ڈائریکٹر کیٹل مارکیٹ محمد یونس کھتران ، اے سی جی صفت اللہ ، جنرل منیجر کیٹل مارکیٹ ڈاکٹر فقیر حسین ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محمد رفیق ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ، ڈی بی اے شہزاد قدیر ، پی اے مظہر شیرانی ، ڈویژنل ناظر محمد فاروق بانی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد عدیل ،سپرنٹنڈنٹ غلام رسول ، فیض محمد کے علاوہ فیض احمد اوردیگر موجو د تھے .