ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار گندم خریداری مراکز کا اچانک معائنہ کریں گے ضلع ڈیرہ غازی خان کے نو خریداری مراکز کے نزدیک ہیلی پیڈز تیار کرلئے گئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میں میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ہیلی پیڈز اور گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا انہوں نے باردانہ کے لئے درخواستیں وصول کرنے کے عمل اور ہیلی پیڈز کی تیاری کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان میں میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ کاشتکاروں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیا جائیگا باردانہ کی میرٹ اور شفاف ترسیل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ہر کاشتکار سے درخواستیں وصول کی جائیں۔گردآوری کے مطابق درخواستوں کی سکروٹنی کی جائیگی ہر سنٹر پر کاشتکاروں کے لئے سایہ،ٹھنڈا پانی،ہوا اور پبلک ایڈریس سسٹم کے انتظامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز پر موجود کاشتکاروں سے معلومات حاصل کیں اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ کاشتکاروں کے جائز مسائل اور اعتراضات دور کئے جائیں گے جس کے لئے ہر سنٹر پر ریڈرسل کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرٹ پر باردانہ جاری کیا جائیگا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار بھی مراکز کا دورہ کریں گے۔وزراء4 ،سیکریٹریز اور دیگر اعلی افسران کی ڈیوٹیاں لگائی جارہی ہیں اور وزیر اعلی کی ہدایت پر ضلع کے نو خریداری مراکز کے نزدیک ہیلی پیڈز تیار کرلئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے ڈیرہ غازی خان، کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں اور دیگر گندم خریداری مراکز اور ہیلی پیڈز کا دورہ کیا اور سنٹرز کوآرڈینیٹر سمیت دیگر افسران کو ہدایات جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالغفار اور دیگر موجود تھے