لیہ(صبح پا کستان)صوبہ بھر کے اضلاع میں محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر تبدیلی،ای ڈی او صحت کا عہدہ ختم کرکے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ بنا دیا گیا،ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ محکمہ صحت ضلع لیہ کے پہلے چیف ایگزیکٹو مقرر،حکومت پنجاب کا نوٹیفیکیشن جاری،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے نئے بلدیاتی سسٹم کے تحت محکمہ صحت ضلع لیہ ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ کا عہدہ تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا ہے سیکرٹری صحت حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ آج سے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ضلع لیہ اپنا عہدہ آج سے سنبھال لیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ضلع لیہ کے محکمہ صحت کے پہلے سی ای او ہونگے۔
حکومت پنجاب کے حکم نامے کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،آر ایس سی،بی ایچ یوز اور ڈسپنسریوں کے انتظام انصرام اور دیگر معاملات کی دیکھ بھال کرے گی جبکہ پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال براہ راست محکمہ صحت حکومت پنجاب کے نگرانی میں اپنا کام سر انجام دیں گے۔