لیہ(صبح پا کستان)میونسپل کمیٹی لیہ کا اجلاس، وائس چیئر مین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش، ایوان مچھلی منڈی میں پیش، کرایہ داری میں اضافہ و دیگر بولیاں منسوخ ۔ تفصیل کے مطابق کنونیئر وائس چیئر مین سید گلزار حسین شاہ منعقد ہوا ۔ اجلاس کے دوران ممبر تسلیم خان ایڈووکیٹ نے وائس چیئر مین گلزار شاہ کے خلاف ذاتی مفادات، ہاؤس کے معاملات کو نقصان پہنچانے ، ایوان کے تقدس کو پامال کرنے پر تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی جس پر انہوں نے اجلاس کی صدارت سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کسی افسرکوئی اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے اور قرار دادپر فوری عمل کرتے ہوئے ووٹنگ کا تقاضا کیا ، اجلاس کے دوران تسلیم خان ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیاکہ محرم الحرام کے دوران صفائی پلان کی روشنی میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری عمل میں لائی جائے۔ میونسپل کمیٹی کے اجلاس کے دوران کونسلر اظہرخان ہانس، ملک مظفر اقبال دھول، عابد انوار علوی، شیخ خالد اقبال نے کمیٹی کی دوکانو ں کے کرایہ میں اضافہ اور دوبارہ بولی واپس لینے سمیت دوکانوں کے کرایہ میں سالانہ دس فی صداضافہ کا مطالبہ کا جس پر چیرمین نے پانچ رکنی کمیٹی فنانس آفیسر سربراہی میں تشکیل دی اور بولی کی تاریخ کو معطل کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران شیخ خالد اقبال گھڑا نے محلہ شیخ والہ میں سیوریج کی ناقص صورتحال اورممبران اسمبلی جن میں ملک نیاز احمد جکھڑ ، ایم پی اے رفاقت علی گیلانی کی طرف سے دلچسپی نہ لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مذمتی قرار داد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔اجلاس میں کونسلر رضوان خان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔