بہاولپور.وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لیے میگا پروجیکٹس کا اعلان کریں گے جب کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ جلد قائم کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا ہے جس میں 23 نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنوبی پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور سے باہر صوبائی کابینہ کے اجلاس کا اعزاز بہاولپور کو حاصل ہوا ہے اور جلد اتفاق رائے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کریں گے۔
ضرور پڑھیں: نماز جمعہ میں شہریوں کو تکلیف کا سامنا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمعذرت کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی سن کر کسی کو بھی یقین نہیں آئے گا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 70 سال میں کبھی لاہور سے باہر کابینہ اجلاس نہیں کیا گیا تھا لیکن ہم نے بہاولپور میں کابینہ اجلاس کر کے یہ واضح کر دیا ہے کہ فیصلے اب لاہور میں بیٹھ کر نہیں ہوں گے۔ اب ہم ہر ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں کسی کی لڑائی نہیں ہے اور سب ایک پیج پر ہیں۔