لیہ ( صبح پا کستان )ضلع لیہ کو پولیو فری ضلع کا اعزاز برقرار رکھنے کیلئے گورنمنٹ کے اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی سماجی تنظیموں کا کردار سب سے اہم ہے اس کردار کو ادا کرنے کیلئے سماجی تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان قومی جذبہ کے تحت اپنی خدمات سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک مشتاق حسین نے مقامی سماجی تنظیموں کے نمائندگان و عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ بھی موجود تھے اور انہوں نے ضلع لیہ میں پو لیو مہم کی کا میا بی کے لئے متعلقہ خصوصی ٹیمو ں کی ما نیٹر نگ اور نگرانی کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس مہم کو مزید بہتر بنا کر اہداف کے سو فیصد حصول کو یقینی بنانے کیلئے سماجی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں تا کہ ضلع لیہ کے پو لیو فری اعزاز کو برقرار رکھا جا سکے انہوں نے بتایا کہ ضلع لیہ کے 2لا کھ 90ہزار 970پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو مہم کے دوران پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے محکمہ صحت کی 760خصوصی ٹیمیں کا م کر رہی ہیں ہسپتا لوں میں خصوصی کاؤنٹر پر پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں،اس موقع پر سماجی تنظیموں لیہ ویلفیئر سوسائٹی،آس ویلفیئر سوسائٹی،بلال ویلفیئرسوسائٹی،بسم اللہ ویلفیئر سوسائٹی،بلوچ فلاح مریضاں سوسائٹی،الثناء ویلفیئرآرگنائزیشن،ایچ آر ڈی او ،جناح ویلفیئر سوسائٹی ،التقویٰ ویلفیئرسوسائٹی،عوامی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،گلوبل ڈویلپمنٹ،پی ڈبلیو ایس ودیگر تنظیموں کے عہدیداران نے پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے پروگرام سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آگاہی مہم،سیمینارز اور پمفلٹ کی تقسیم کی جائے گی تاکہ ضلع لیہ کا کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ بچ سکے،اس مہم کی کامیابی کیلئے سوشل سیکٹر کے سینکڑوں کارکن اپنے اپنے علاقہ میں قومی جذبہ کے تحت خدمات سرانجام دیں گے،سوشل ویلفیئر سپر وائزر مخدوم جاوید عباس کی سماجی تنظمیوں کے ساتھ مہم کی کامیابی کیلئے بطور رابطہ کار کی ڈیوٹی لگائی گئی