چوک اعظم (صبح پا کستان )غریب متوسط طبقہ کے بچوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں پرائمری تک تعلیم کا حصول سو فیصد کرنے کے لئے حکومتی ادارے شب و روز کوشاں ہیں گلوریئس پبلک سکول میں الثنا ویلفئیر آرگنائزیشن کے تحت سکول بیگز بکس اور سٹیشنری دینے کی تقریب سے چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض سمیت مقررین کا خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز گلوریئس پبلک سکول چوک اعظم میں الثنا ویلفئیر آرگنائزیشن کے تحت حکومت پنجاب کے چائلڈ لیبر پروجیکٹ کے تحت سکول بیگز سٹیشنری اور بکس دینے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ملک ریاض گرواں صدر الثنا ویلفئیر آرگنائزیشن شعیب خان لغاری جنرل سیکرٹری مس شازیہ کنول پرنسپل گلورئیس پبلک سکول ملک اجمل جوتہ مس یاسمین ٹیچر چائلڈ لیبر پراجیکٹ لیہ چوہدری سعید گھمن چوہدری غضنفر احمد سردار مشتاق احمد خان سردار نجیب اللہ خان سرپرست پریس کلب ملک عبدالرشید خرم شہزاد قریشی ڈاکٹر شہباز قریشی نے شرکت کی,
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد . پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے...
Read more