اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کردئیے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سر براہی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔اس موقع پر نیب کی جانب سے تین ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن اور حسین نواز سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی ۔عدالت میں ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں جس کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔ عدالت نے نیب رپورٹ پر ایس ای سی پی کو تمام کمپنیوں میں ملزمان کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے مزید کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/31-Oct-2017/669448
نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کردیا
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر نامعلوم افراد نے 2 واقعات میں 9 مسافروں...
Read more