لیہ (صبح پا کستان ) ریسکیو 1122لیہ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں فا ئر سفیٹی اور ہنگامی انخلاء کی ٹریننگ کروائی گئی ، جس میں نرسینگ سٹاف ،ڈسپنسر ز، ٹیکنیشن اور دیگر سٹاف ممبران نے حصہ لیا، اس موقع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے آگ لگنے کی ممکنہ وجوہات ، آگ کی اقسام اور آگ بجھانے کے طریقہ کا ر سے آگاہ کیا ۔ آنہوں نے مزید کہا کہ آگ ، زلزلہ اور دہشت گردی کی صورت میں بر وقت ہنگامی انخلاء کی بے حد اہمیت ہے اس کیلئے ہسپتال میں ایمرجنسی پلان ، ایمرجنسی سائن ، آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی سائرن کا انسٹال اور فنگشنل ہونا بہت ضروری ہے۔بعدازاں سٹاف کو آگ بُجھانے کی مشق کروائی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر غلام اکبر نے کہا کہ ہسپتال میں وارڈزمیں فرضی ڈرلز کروائی جائیں گی اور تمام سٹاف کو فائر سیفٹی اور ہنگامی انخلاء کی ٹریننگ کروائی جائے گی آخر میں انہوں نے ریسکیو 1122ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔