ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے9 سال کے دوران 149588 ٹیلیفون کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 184168افراد کو امداد فراہم کی . ڈیرہ غازیخان میں50موٹرسائیکل ایمبولینس سروس چند ماہ کے اندر شروع کر دی جائے گی. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو کی طرف سے فضا میں معلق رہنے والے پلیٹ فارم ایک ہفتے کے اندر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے جس سے بلند و بالا عمارتوں میں محصور افراد کے انخلا اور دیگر امدادی سرگرمیوں کی بہتر انجام دیہی میں مدد ملے گی . یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے ڈیرہ میں ریسکیو سروس کے نو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب میں کہی . تقریب کے مہمان خصوصی سماجی رہنما ؍ منیجنگ ڈائریکٹر سن کراپ گروپ محمد حنیف پتافی ، مہمان اعزاز غوثیہ گھی ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر حاجی ذوالفقار احمد کے علاوہ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم محمد آصف بزدار ، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی ، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کامرس کالج پروفیسر سجاد حسین ، پرنسپل انڈس انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ عبدالحنان ، میاں محمد بلال بودلہ ، امان اللہ کھتران ، ریجنل بوائز سکاوٹس ملک محمد عرفان ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، عالمگیر ، میاں محمد روف ، حسنین رضا ، فیصل صدیق اور دیگر ریسکیورز موجود تھے . ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں 10ہزار سے زائد رضا کاروں کو تربیت دے کر بطور ریسکیو محافظ رجسٹرڈ کیاگیاہے . مہمان خصوصی محمد حنیف پتافی ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، حاجی ذوالفقار احمد ، اختر بھٹہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا . تقریب میں ادارہ کی نویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا . ریسکیورز عبدالرزاق قمر نے ادارہ کی کارکردگی سے متعلق اپنی نظم بیان کر کے داد وصول کی . تقریب میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے افسران ڈاکٹر حسین میاں ، اختر بھٹہ ، محمد حسنین رضا ، عبدالروف کے علاوہ محمد سرور ، علی الرحمن ، فیصل صدیق ، محمد اسد مصطفی ، کلیم اللہ ، رضوان ارشد اور دیگر ریسکیورز کو شیلڈز اور تعریفی اسناد دی گئیں