• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ کا ژالہ باری سے متاثرہ چکوک و ہیڈویریڑی کا دورہ ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی اور اے سی چوبارہ صفات اللہ خان بھی ہمراہ تھے

webmaster by webmaster
اپریل 8, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔صوبائی وزیر  مہر اعجاز احمد اچلانہ کا ژالہ باری سے متاثرہ چکوک و ہیڈویریڑی کا دورہ ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی اور اے سی چوبارہ صفات اللہ خان بھی ہمراہ تھے

لیہ(صبح پا کستان)صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ کا ژالہ باری سے متاثرہ چکوک و ہیڈویریڑی کا دورہ۔ممبرقومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ ،ممبرصوبائی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی اور اے سی چوبارہ صفات اللہ خان بھی ہمراہ تھے۔متاثرہ علاقے کو آفت زدہ قرار دئے کر سروئے کرنے کی ہدایت۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کا شفاف سروئے کر کے دو دن میں رپورٹ پی ڈی ایم اے کو بھجوانے کی ہدایت ۔ژالہ باری سے متاثرہ علاقے کے ایک ہزار خاندانوں میں فوری طور پر فوڈ ہیمپر تقسیم کرنے کی ہدایات ۔
صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے تحصیل چوبارہ میں ہیڈ ویریڑی اور اس سے ملحقہ چکو ک کا معائنہ کیا جہا ں ژالہ باری سے فصلیں متاثر ہوئی تھیں۔ صوبائی وزیر نے شفاف سروئے کے ذریعے نقصانا ت کا اندازہ لگا کر ڈیٹا مرتب کرنے اور فوری امداد کے طور پر متاثرہ ایک ہزار خاندان میں فوڈ ہیمپردینے کی ہدایت کی اور علاقے کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔معائنہ کے موقع ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ،ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ ،ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خانہ ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے کاشت کارو ں سے آبیانہ و دیگر سرکاری واجبات کی وصولی موخر کرتے ہوئے شفاف بنیادوں پر سروئے کے ذریعے متاثرین کا ڈیٹا مرتب کرکے آویزاں کیاجائے۔انہو ں نے متاثرین سے کہا کہ قدرتی آفات پر قابوپانا ممکن نہیں ہے تاہم مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گااور ان کی ہر ممکن مالی معاونت کے لیے پی ڈی ایم ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے گی۔صوبائی وزیر نے فوری طور پر ژالہ باری سے متاثرہ ایک ہزار خاندانوں میں فوڈ ہیمپرتقسیم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بھر میں جہاں جہاں ژالہ باری سے فصلیں متاثرہ ہوئی ہیں ان کاشتکا روں کی فہر ستیں مرتب کرکے پی ڈی ایم ائے کو ارسال کرنے کی ہدایات بھی دے دی گئیں ہیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اے سی چوبارہ ،متاثرہ علاقے کے متعلقہ پٹواری اور نمبردار پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ۔ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع لیہ کی تنظیم سازی،بلاول بھٹو امیدواروں سے انٹرویو لیں گے

Next Post

ڈیرہ غازی خان ۔یونین کونسل نمبر13کا اجلاس ،سیکرٹری یونین کونسل ڈیوٹی پر نہیں آتاتادیبی کاروائی کی جائے ۔وائس چیئرمین محمد شریف وڈانی

Next Post

ڈیرہ غازی خان ۔یونین کونسل نمبر13کا اجلاس ،سیکرٹری یونین کونسل ڈیوٹی پر نہیں آتاتادیبی کاروائی کی جائے ۔وائس چیئرمین محمد شریف وڈانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نیشنل نیوز

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد
First Page

سینیٹ انتخابات؛ یوسف گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی کے اعتراض مسترد

by webmaster
فروری 18, 2021
0

 اسلام آباد: ریٹرننگ آفیسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر تحریک انصاف کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں...

Read more
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

پنجاب اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6.4 ریکارڈ

فروری 13, 2021
سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

سینیٹ الیکشن؛ پی ٹی آئی، پی پی پی اور جے یو آئی کے امیدواروں کے نام سامنے آگئے

فروری 12, 2021
مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

مزید 2432 افراد میں کورونا کی تشخیص، 45 افراد جاں بحق

جنوری 16, 2021
تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کے لیے اجلاس آج ہوگا

جنوری 15, 2021
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • لیہ کی خبریں
    • لوکل نیوز
    • ساوتھ پنجاب
    • نیشنل نیوز
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • سروسز
  • وڈیوز

© 2021 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.