چوک اعظم (صبح پا کستان)محبت امن اور بھائی چارے کی تعلیمات کو فروغ دیا جائے پاکستان آزاد خود مختیار اسلامی فلاحی ریاست ہے ملک کو اندرونی بیرونی سازشوں سے نجات دلانے کے لئے ریاستی اداروں اور فوج کے اقدامات کو سپورٹ کیا جائے مدارس کے خلاف منفی پراپو گنڈہ کرنے والے عناصر ذلیل و رسوا ہونگے علامہ سبطین شاہ نقوی سمیت علماء کرام کا نویں سالانہ پیغام اہلحدیث کانفرنس مرکز امام بخاری میں خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مرکیز امام بخاری اہلحدیث چوک اعظم میں نویں سالانہ پیغام اہلحدیث کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر کے نامور علماء کرام مذہبی سکالرز نے بھرپور شرکت کی پروگرام سے علامہ سبطین شاہ نقوی مولانا محمد نواز چیمہ نامور صحافی رانا شفیق پسروری مولانا یوسف پسروری محمد فیصل صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان مولانا اکرم شہزاد سمیت متعدد علمائے کرام نے شرکت کی مقرین نے اپنے خطابات میں کہا کہ محبت امن اور بھائی چارے کی تعلیمات کو علمائے کرام زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے اسلام امن محبت پیار کا اپنی تعلیمات میں زیادہ سے زیادہ زور دیتا ہے علائے کرام نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد خود مختیار اسلامی فلاحی ریاست ہے ملک دشمن عناصر قیام پاکستان سے ہی ملک کو کمزور کرنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں اغیار کی یہ سازشیں ناکام ہو گی ملک کو اندرونی بیرونی سازشوں سے نجات دلانے کے لئے ریاستی اداروں اور فوج کے اقدامات کو سپورٹ کیا جائے اہلحدیث یوتھ فورس کے نوجوان ہر مشکل گھڑی میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ مادر وطن پر جان تک نچھاور کر دیں گئے علامہ ساجد امیر کی امارت میں مرکزی جمعیت اہلحدیث منظم انداز میں ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہے علامہ احسان الہی ظہیر کی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہو رہی ہے کہ یہ صدی اہلحدیثوں کی صدی ہے نوجوان بزرگ کثیر تعداد میں مسلک میں شامل ہورہے ہیں مدارس کے خلاف منفی پراپو گنڈہ کرنے والے عناصر ذلیل و رسوا ہونگے مدارس اسلام کے قلعے ہیں مدارس میں دور حاضر کے مطابق نوجوانوں کو جدید سائنسی تعلیمات دی جا رہی ہے۔