لیہ { صبح پا کستان} ملک باقر عمران ڈونہ قتل کیس کا بیرون ملک مقیم مرکزی ملزم شفیق عرف شفیقاعرف رضوان انٹرپول کی مدد سے با ئیس سال بعد گرفتار ، لیہ پو لیس کے حوالے ،لیہ پو لیس نے ضروری قانونی کاروائی کرتے ہو ءے ملزم کا جوڈیشنل ریمانڈ حاصل کر کے تحقیقات کا آ غاز کر دیا
تفصیلات کےمطابق تھانہ چوک اعظم کے 1998 کےمشہور قتل کیس جس میں ڈاکٹر طاہر نعمان ڈونہ کے بھائی کو ملزم شفیق نے قتل کر دیا تھا، جو بعد ازاں پولیس حراست سے فرار ہوگیا تھا، اور اپنا نام تبدیل کرکے رضوان کے نام سے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا ۔۔
لیہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے انٹرنیشنل پولیس(انٹرپول) سے رابطہ کیا اور آخرکار 21 سال بعد ملزم شفیق عرف رضوان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا گیا۔۔
لیہ کے مشہور نامور نیور سرجن ڈاکٹر ملک ملک محمد نعمان طاہر ڈونہ کے چھوٹے بھائی جناب ملک اللہ بخش ڈونہ
کے بیٹے ملک باقر عمران ڈونہ شہید کے مفرور قاتل شفیق عرف شفیقا جوکہ عرصہ 22 سال سے پولیس کسٹڈی سے بھاگ گیا تھا اور اپنا نام اور والد کا نام بدل کر جعلی آئی ڈی کارڈ اور پاسپورٹ پر بیرون ملک رہ رہا تھا کو کل شام بذریعہ انٹرپول ایف آئی اے کے لیہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے پو لیس نے عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ حاصل کر نے کے بعد تحقیاقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ لیہ کی تاریخ کا سب سے بڑا اور پہلا انٹرپول کا کیس ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے ۔ سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے
عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی مسلسل کاوش اور بڑی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔۔۔