لیہ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے بنیادی مرکز صحت سمرانشیب کا معائنہ کیاجس کے دوران انہوں نے سٹور ادویات ،آوٹ ڈور چیک کیااور وہاں پر موجود مریضوں سے دور دراز دیہی علاقے میں فراہم کردہ طبی سہولیات اور ڈاکٹرو طبی عملے کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیاجس پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو میں نوتنصیب واٹرفلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیااس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ سے ہسپتال میں آنے والے افراد اور علاقے کے مکین بھی مستفید ہورہے ہیں۔