لیہ ( صبح پا کستان ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمرشیخ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ زاہد نواز مروت کی اپنی پرسنل اسکورٹ کے انچارج و اہلکاران کو اہم شاہر اہوں اورچوراہوں پر ناکہ بندی کرنے کی ہدایات ،دوران ناکہ بندی شہریوں کو بلا وجہ تنگ نہ کیا جائے ،خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا کہا جائے ۔ترجما ن لیہ پولیس
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ زاہد نواز مروت نے اپنی پرسنل اسکورٹ کے انچارج واہلکاران کوناکہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا دفتر پہنچنے کے بعددفتر اوقات میں انچارج اسکورٹ مع ملازمان دفتر کے نزدیکی ایریا میں مصروف شاہراہ پر ناکہ بندی کریں ،ناکہ بندی کے دوران گزرنے والے مشکوک اشخاص کی سنیپ چیکنگ کی جائے ،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ،بلا وجہ کسی شہری کو تنگ نہ کیا جائے عوام دوست رویہ اپنایا جائے ،شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے ،ہیلمٹ کے استعمال اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی مدد کی درخواست بھی کی جائے ،انچارج اسکورٹ نے ہمراہی ملازمان حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کچہری روڈ لیہ پر ناکہ بندی کی اورگزرنے والی وہیکلز اور اشخاص کو چیک کیا ۔