لیہ۔( صبح پا کستان ) یوم قائد اعظم کے حوالے سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لیہ میں تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیم توکل حسین تھے۔
تقریب میں پرنسپل غلام فاروق علوی، اساتذہ ، طلبانے بھرپور طریقہ سے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز نعت رسول اور تلاوت سے آغاز کیا گیا ۔ تقریب میں طلباءنے تقاریر، ملی نغمے پیش کرکے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعلیم توکل حسین اورپرنسپل غلام فاروق علوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد اعظم ودیگر مشاہیر نے آزاد وطن کے لئے جو جدوجہد کی وہ ناقابل فراموش ہے انہی کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضاوءں میں سانس لے رہے ہیں قائد اعظم کے فرمان اتحاد،تنظیم اور یقیں محکم کے اصولوں پر عمل کر کے ہم ترقی کی منزل پا سکتے ہیں
قائد اعظم کا دو قومی نظریہ ایک عظیم احسان ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ طلبہ کو جدوجہد آزادی سے کماحقہ آگاہ کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے اس طرح کی تقاریب سے طلبہ میں کتب بینی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ تقریب کے آخر میں جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے بزرگوں اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔