اسلام آباد۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نغمہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم دفاع کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا گیا۔ "ہر گھڑی تیار کامران ہیں ہم ” کے نام سے یہ نغمہ 80 کی دہائی میں بنائے گئے ایک پرانے نغمے کا ری میک ہے۔ نغمے کو علی عظمت، علی نور، عاصم اظہر اور علی حمزہ نے گایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و یوم شہدا کے حوالے سے ٹویٹ میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن