بھکر ( صبح پا کستان) و زیر اعلی پنجا ب کے احکا ما ت پر ضلع کی سطح پر سر کا ری محکمو ں میں سر وس ڈ لیو ری سسٹم کی کا ر کر دگی کو مز ید مو ثر بنانے کے لئے ڈ پٹی کمشنر آصف علی فر خ کی ز یر صدا ر ت مختلف سر کا ری محکموں کے سر برا ہا ن کا اجلا س منعقد ہو ا ۔ اجلا س میں ڈ پٹی کمشنر نے ضلع کے سر کا ری محکمو ں میں عو ام النا س کو فرا ہم کر دہ سر وس ڈ لیو ری سسٹم کا بغور جا ئز ہ لیا ۔
انہو ں نے افسرا ن محکمہ جا ت کو تا کید کی کہ عمومی طور لو گو ں کو سر کا ری دفا تر میںپیش آنیوالے مسا ئل سے نجات دلا نے کے لئے ہر ممکن اقدا مات بروئے کار لائے جا ئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سر کا ری محکمو ں کے سرو سسزسیکٹر میں عوا م النا س کو بہتر ین سر وس سسٹم کی فرا ہمی کیلئے محکمہ صحت ،ایجو کیشن ،ر یو نیو ، لو کل گو رنمنٹ سر و سزاور میونسپل سروسز میں لو گوں کی آ سا نی ، سفر ی مسا ئل اور دیگر مسا ئل سے چھٹکا رہ دلا نے کیلئے مختلف اصلاحات متعا رف کروائی جائیں گی۔ڈ پٹی کمشنر نے کہا کہ لو کل گو رنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی فراہم کردہ سروسز کو جانچنے کیلئے ایک ٹریکنک سسٹم بھی متعارف کروایا جائے گا جس سے مذکورہ ڈپارٹمنٹ کی سروسز بر تھ سر ٹیفیکیٹ ، ڈیتھ سر ٹیفیکیٹ ،میر ج سر ٹیفیکیٹ ، طلا ق سر ٹیفیکیٹ سمیت دیگر سروسز کو مانیٹر کیا جائےگا تاکہ عوام الناس کو بروقت سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے#