لیہ(صبح پا کستان) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی لیہ میں بلین ٹری شجر کاری مہم کا افتتاح کالج لان میں پودے لگا کرکیا گیا،
اس موقع پرممبر پنجاب بار کونسل غلام مصطفی جونی ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین گرین پاکستان کی تکمیل کیلئے پنجاب بھر میں شجر کاری تواتر سے کی جارہی ہے،آج کے پودے کل کے درخت بن کر ہمارے علاقہ کے ماحول کو خوشگوار کرنے کے ساتھ معاشرہ میں بسنے والے شہریوں کی صحت کیلئے انتہائی ضروری ہیں موسمی تغیر و تبدل میں سرسبز پودوں کا اہم کردار ہے جبکہ ہمارے معیشت میں بھی درختوں کا رول ہے، چیئرمین اوورسیز پاکستانیز ضلع چوہدری نوید احمد گجر نے کہا کہ کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن سرسبز پاکستان کی تکمیل کیلئے ضلع لیہ کی سول سوسائٹی حکومت کی شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ہر فرد دو شجر کے سلوگن کی تکمیل ضلع بھر کے شہریوں نے اپنا سلوگن بنا کر سرکاری دفاتر،روڈز،پلاٹ پر پودے لگا رہے ہیں،سینئر نائب صدر فلور ملزم ایسوسی ایشن شیخ عمران فیض نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام طبقات وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کی تکمیل کیلئے اپنے اپنے احاطوں میں جاری شجر کاری مہم کے دوران پودے لگا کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور اس مہم کو زور شور سے جاری رکھا جائے گا،
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر مشتاق احمد ہاشمی نے شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ کہا کہ وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تکمیل کیلئے چیئرمین ٹیوٹا نے پنجاب بھر کے ٹیوٹا کے اداروں کے سربراہان کو شجر کاری مہم کے تحت اداروں میں پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا ہوا ہے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے دیگر اداروں میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کرکے پودے لگائے جا رہے ہیں ہمارے ادارے اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرکے قومی فریضہ ادا کررہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ درخت لگانے سے جہاں ملکی معیشت کی بہتری ہوتی ہے وہاں ہماری صحت کیلئے اور موسمی تغیر تبدل کیلئے بھی دھرتی پر درخت کا ہونا ضروری ہے جس کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ ہمارے طالبعلم بھی اس مہم میں ہمارے ساتھ ہیں،آخر میں شجر کاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کرائی گئی