گورنر پنجاب سے راءے غلام عباس بھٹی کی ملاقات ۔ دورہ لیہ کی دعوت
لیہ (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور چیئر مین العباس بھٹی ٹرسٹ رائے حاجی غلام عباس بھٹی کی ملاقات ،جنوبی پنجاب میں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ پر
قائم یونیورسٹیز سب کیمپس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، چیئر مین ٹرسٹ کی تعلیمی میدان میں خدمات اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ملاقات میں مزید کہا گیا کہ کوالٹی ایجوکیشن ہی کی بدولت ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں، چیئر مین العباس بھٹی ٹرسٹ رائے حاجی غلام عباس بھٹی نے گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کو جی سی یونیورسٹی لیہ کیمپس کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی ۔گورنرپنجاب محمدرفیق رجوانہ نے لیہ دورہ کا وعدہ کیا